اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈزنے اسرائیلی عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جسے "ڈیل کے ذریعے رہائییا بمباری سے ہلاک” کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس میں متعدد اسرائیلی قیدیوں کیتصاویر بھی شامل کی گئی ہیں جو غزہ کی پٹیپر جارحیت کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔
اس پیغام میں 9نومبر کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی فاؤل ایشیانیکی تصویر دکھائی گئی۔ القسام نے بتایا کہ اس فوجی کی عمر 19 سال ہے اور اس کےآرمی کارڈ پر اس کا نمبر (2141279293) درج ہے۔
اس پیغام میں قیدیآریہ زادمانووچ کی تصویر دکھائی گئی، جس کا شناختی کارڈ نمبر 0010185791 ہے۔ وہ 17نومبر کو اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہوا۔
القسام نے قیدی،سپاہی سار باروچ کی ایک تصویر بھی شائع کی، جس کے پاس موجود کارڈ پر207775032 نمبرہے۔ اسے گذشتہ آٹھ دسمبر کو قابض فوج کی بمباری میں قتل کیا گیا۔
ویڈیو کی پوریمدت کے دوران ایک دیوار پر ایک تصویر دکھائی دے رہی تھی جو ایک مرد، ایک عورت اوردو بچوں کی فیملی تھی جن کا پیغام میں ذکر نہیں کیا گیا تھا۔