شنبه 07/دسامبر/2024

القسام کی اسرائیل پر تابڑتوڑ حملوں پر حزب اللہ کو مبارک باد

پیر 26-اگست-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کمانڈر فواد شکر کے قتل پرلبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے پہلے ردعمل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا  ہے کہ لبنان میں ہمارے عوام کی قیمتی قربانیوں اور اس کے بہادر مزاحمت کاروںکی قربانیوں کو القسام بریگیڈز کی طرف سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

 

ابو عبیدہ نےاپنے ٹیلی گرام چینل پر کہا کہ “حزب اللہ کی کارروائی ایک بار پھر اسرائیلی وجود کیتزویراتی حقیقت میں تبدیلی کی تصدیق کرتی ہے جب سے طوفان الاقصیٰ سے دشمن کے ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے کو پاشپاش کیا گیا۔اس کے بعد ہر محاذ دشمن کے خلاف سرگرم ہے اور اسرائیلی جارحیت روکےجانے تک تمام محاذوں سے دشمن پر حملے جاری رہیں گے۔

 

بو عبیدہ نے زوردے کر کہا کہ جب تک ہمارے عوام کے خلاف جارحیت جاری رہے گی دشمن کے سامنے تماممحاذ آگ برساتے رہیں گے۔

 

حزب اللہ نےاتوار کے روز صبح اعلان کیا کہ اس نے صہیونی ریاست کےاندر گہرائی تک مخصوص فوجیاہداف پر بڑی تعداد میں ڈرونز کے ساتھ حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں شمالی مقبوضہ فلسطینمیں متعدد مقامات، اسرائیل فوجی چھاؤنیوں آئرن ڈوم پلیٹ فارم کو نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی