دوشنبه 18/نوامبر/2024

اسرائیلی جنگی جرائم

غزہ میں نسل کشی جاری، مزید 30 فلسطینی خواتین اور بچے شہید، 66 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 3 قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 30 فلسطینی شہید اور 66 زخمی ہو گئے۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

غزہ پراسرائیلی جارحیت میں اب تک 10 ہزار سے زائد طلباء شہید ہو چکے

فلسطینی وزارت تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر 7 اکتوبر کو اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک تقریباً 10043 طلباء شہید اور 16423 زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی قابض فوج کا طوباس میں دھاوا اور فائرنگ، چار شہید سات زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس کے شمال میں واقع قصبے عقبہ پر گذشتہ رات اور منگل کی صبح اسرائیلی قابض فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک بچے سمیت چار شہری شہید اور سات زخمی ہوگئے۔

غزہ میں ادویات کی بندش سے روزانہ اموات میں اضافہ: یورو میڈ

انسانی حقوق گروپ ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر‘ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ من مانی محاصرے کے نتیجے میں علاقے میں ادویات کی قلت اور علاج کی سہولیات کے فقدان کے باعث روزانہ کئی اموات ریکارڈ کی جاتی ہیں۔ ہسپتالوں میں لائے گئے زخمیوں اور مریضوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی ممکن جس کے باعث ان کی جانیں بچانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو رہی ہیں۔

غزہ: اسرائیلی فوج کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار شہید

غزہ میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پولیس نے غزہ سٹی کی مرکزی گورنری میں اپنے پانچ اہلکاروں کی اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے میں شہادت کا اعلان کیا ہے۔ ان پولیس اہلکاروں کو ایک گاڑی پر بمباری کرکے شہید کیا گیا۔ انہیں اس وقت شہید کیا گیا جب وہ شہریوں کو خدمات فراہم کرنے میں اپنی پولیس ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔

اسرائیل کے بدنام زمانہ عقوبت خانے میں ایک اور فلسطینی تشدد سے شہید

غزہ کی پٹی سے جبری طور پر اغوا کیےگئے ایک فلسطینی قیدی کو مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں قائم اسرائیلی فوج کے ٹارچرسیل ’سدی تیمان‘ میں ایک اور فلسطینی قیدی عمر عبدالعزیز فضل جنید کو بدترین تشدد کرکے شہید کردیا گیا ہے۔

نام نہاد اسرائیلی عدالتوں سے 90 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں

سوموار کواسرائیلی قابض حکام اور نام نہاد عدالتوں نے قابض ریاست کی جیلوں میں قید 90 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کے احکامات جاری کیے ہیں۔

غزہ میں کشت وخون جاری، مزید 40 فلسطینی شہید، 71 زخمی

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی جرائم اور قتل عام جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے جن میں مزید 40 فلسطینی شہید اور 71 زخمی ہوگئے۔

اسرائیل نے اعضا چرانے کے بعد 84 شہداء کے جسد خاکی واپس کر دیے

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے قبرستانوں سے چرائے گئے درجنوں شہداء کے جسد خاکی واپس کردیے۔

اسرائیلی حملے میں زخمی فلسطینی خاتون رہ نما وفا جرار شہید

فلسطین کی سرکردہ رہ نما 50 سالہ وفا جرار جو مئی میں اسرائیلی فوج کے ایک وحشیانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئی ہیں۔