چهارشنبه 30/آوریل/2025

احتجاجی مظاہرے

تل ابیب میں چار لاکھ اسرائیلیوں کا احتجاج، حماس سے معاہدے کا مطالبہ

اسرائیلی ریاست میں عوامی سطح پرحکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہی۔ کل ہفتے کو دارالحکومت تل ابیب میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے میں چار لاکھ سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں قید اسرائیلیوں کی رہائی کے لیے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ معاہدہ کرے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا اعلان کرے۔

اسرائیلی بن گویر پر پل پڑے اور اسے تل ابیب کے ساحل سے بھگا دیا

جمعہ کو اسرائیلیوں نے صہیونی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کو تل ابیب کے ساحل سے اس وقت نکال دیا۔ ساحل پر جمع لوگوں نے اسے چیخ چیخ کر کہا کہ "تم قاتل ہو، تم دہشت گرد ہو، یہاں سے نکل جاؤ"۔

جنگ بندی ڈیل کی حمایت میں لاکھوں آباد کاروں کا مظاہرہ

غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مطالبہ کرنے کے لیے دسیوں ہزار اسرائیلی آباد کاروں نے اتوار کی شام تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں جلوس نکالا۔

جنگ بندی ڈیل کی حمایت میں اسرائیل میں ٹریڈ یونین کی عام ہڑتال

نام نہاد صہیونی ریاست میں اپوزیشن لیڈر یائیرلپیڈ کی اپیل پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی معاہدے کی حمایت اسرائیل میں ہڑتال جاری ہے جس سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

آئرش مظاہرین کا امریکہ سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

اتوارکے روزآئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں مظاہرین نےامریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض اسرائیلی ریاست کی فوجی حمایت بند کرے۔

غزہ سے اظہاریکجہتی، یمن بھرمیں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

کل جمعہ کو یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت ملک کے کئی شہروں میں فلسطینیوں بالخصوص غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی بربریت کے شکار شہریوں کی حمایت میں ملین مارچ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

طلبہ کے طویل احتجاج کے بعد کولمبیا یونیورسٹی کےچیئرپرسن مستعفی

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی چیئرپرسن نعمت شفیق نے کئی مہینوں تک اسرائیل کے خلاف اور غزہ کی حمایت میں طلباء کے مشتعل مظاہروں کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

فوج میں لازمی بھرتی کے خلاف’حریدی‘ یہودیوں کا احتجاجی مظاہرہ

نام نہاد صہیونی ریاست میں حریدی کمیونٹی کے سینکڑوں افراد نے کل منگل کو اسرائیلی "تل ہاشومر" فوجی اڈے پر دھاوا بول دیا۔ اس موقعے پر انہوں نے فوج میں لازمی بھرتی کے خلاف نعرے لگائے۔

دنیا بھر کے حریت پسند عوام غزہ اور اسیران کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے

ہفتے کے روز دُنیا کے آزادی پسند عوام نے "غزہ اور فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں عالم گیر احتجاج کی اپیل پر احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ ان مظاہروں میں دنیا کے لاکھوں شہریوں نےسیکڑوں شہروں میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت نعرے لگائے اور اسرائیلی ریاست کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری بربریت اور نسل کشی کی جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔

امریکی دورے کے دوران نیتن یاہو کے خلاف واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرے

فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے بدھ کی شام کو اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔