دوشنبه 02/دسامبر/2024

اسرائیلی بن گویر پر پل پڑے اور اسے تل ابیب کے ساحل سے بھگا دیا

ہفتہ 7-ستمبر-2024

جمعہ کو اسرائیلیوںنے صہیونی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کو تل ابیب کے ساحل سے اس وقت نکالدیا۔ ساحل پر جمع لوگوں نے اسے چیخ چیخ کرکہا کہ "تم قاتل ہو، تم دہشت گرد ہو، یہاں سے نکل جاؤ”۔

 

سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی بن گویر اپنے خاندان کےافراد کے ساتھ تل ابیب کے ساحل پر پہنچتے ہی وہاں سے بھگا دیے گئے۔

 

اسرائیلی یڈیو کےمطابق ایک اسرائیلی نے بن گویر پر چیختے ہوئے کہا کہ”تم ایک قاتل ہو، تمہاریوجہ سے غزہ میں اغوا ہونے والے لوگ مارے گئے،تم سمندر کے کنارے چلنے کی ہمت کیسےکر رہے ہیں”۔

 

انہوں نے بین گویرکو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’تم ایک قاتل ہو، تم قاتل دہشت گرد ہو، یہ تمہاریسچائی ہے کہ غزہ کے تمام مغوی لوگ تمہاری وجہ سے مر رہے ہیں‘‘۔

 

"واللا”نیوز ویب سائٹ نے بتایا کہ "ایک اسرائیلی خاتون نے گرفتاری سے قبل بین گویرپر ریت پھینکی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا‘‘۔

 

بن گویر نے اسواقعے پر ایک پوسٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اظہار رائے کی آزادی  ان کا حق ہے مگر انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ساحلان کے باپ کی جاگیر نہیں ہے۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "اس کے ساتھ ہی میں پولیس اور سکیورٹی گارڈز کا شکریہ ادا کرتا ہوںجنہوں نے ایک خاتون کو گرفتار کرنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کی جس نے مجھ پرریتپھینکی اور میرے چھوٹے بچوں پر حملہ کیا۔ تشدد ایک سرخ لکیر ہے”۔

مختصر لنک:

کاپی