جمعه 06/دسامبر/2024

جنگ بندی ڈیل کی حمایت میں لاکھوں آباد کاروں کا مظاہرہ

پیر 2-ستمبر-2024

غزہ کی پٹی میں فلسطینیمزاحمت کاروں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مطالبہ کرنے کے لیے دسیوں ہزاراسرائیلی آباد کاروں نے اتوار کی شام تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں جلوسنکالا۔

 

اسرائیلی میڈیا کےمطابق مظاہرین غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کے ہاتھوں قید مزید اسرائیلی قیدیوں کیہلاکت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

 

ہیں۔

عبرانیاخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے کہا کہ "تل ابیب میں ایک لاکھ سے زیادہ مظاہرین نےجلوس نکالا اور اسرائیلی ریاست میں ایک سے زیادہ مقامات پر متعدد سڑکوں کو بند کر دیاگیا”۔

 

مظاہرین نے تل ابیبمیں ایک مرکزی سڑک، مقبوضہ بیت المقدس کے داخلیراستے اور بیر سبع شہر کی ایک مرکزی سڑک کوبند کر دیا، جب کہ ہزاروں آباد کاروں نے "کرمیل” اور "ریہووت”بستیوں میں مظاہرہ کیا۔

 

ذرائع نے حماس کےساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مطالبہ کرنے کے لیے جنوبی مقبوضہ فلسطین کی طرفجانے والی "عیلون” سڑک بندکردی۔

 

مقبوضہ بیتالمقدس میں مظاہرین نے شہر کے داخلی راستے کو تقریباً دو گھنٹے تک ٹریفک کے لیے مکملطور پر بند کیے رکھا جب کہ قابض پولیس نے نیتن یاہو کے گھر کے سامنے ایک مظاہرے کوسکیورٹی فراہم کی جہاں فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موجود تھا۔

مختصر لنک:

کاپی