سه شنبه 03/دسامبر/2024

دنیا بھر کے حریت پسند عوام غزہ اور اسیران کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے

ہفتہ 3-اگست-2024

ہفتے کے روز دُنیا کے آزادی پسندعوام نے "غزہ اور فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں عالم گیر احتجاج کی اپیل پراحتجاجی ریلیاں نکالیں۔ ان مظاہروں میں دنیا کے لاکھوں شہریوں نےسیکڑوں شہروں میںمظلوم فلسطینیوں کی حمایت نعرے لگائے اور اسرائیلی ریاست کی طرف سے نہتے فلسطینیوںکے خلاف جاری بربریت اور نسل کشی کی جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔

 

خیال رہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ شہید نے ایران میں اپنی شہادت سے قبلتین اگست  کو فلسطینی اسیران کے ساتھیکجہتی کے لی دنیا بھرمیں مظاہروں کی اپیل کی تھی۔

ہنیہ نے کہا  تھا کہ "ہم تین اگست کو فلسطین کے تمامحصوں، پناہ گزینوں کے کیمپوں اور تارکین وطن میں ہماری عرب اور اسلامی دنیا میں،اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے درمیان ایک اہم گواہ اور موثر دن کے منتظر ہیں۔ ہماپیل کرتے ہیں کہ دنیا کی آزادی پسند اقوام اور زندہ ضمیر لوگ سڑکوں پر نکلیں اوراسرائیلی بربریت اور عقوبت خانوں میں قید فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پرآواز بلند کریں۔

 

اسماعیل ھنیہ شہید کی اپیل پرآج ہفتے کو فلسطین بھر میں ریلیوں کے ساتھ عرب ممالک، عالم اسلام اور دوسرے ممالکمیں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔

فلسطینیوں اور دنیا کے زندہضمیرعوام نے ہنیہ کی "آخری پکار” پر لبیک کہا کیونکہ وہ ایک متحد قومیعلامت اور پوری قوم کی رہ نمائی کرنےوالے رہ نما تھے۔ انہوں نے فلسطین اور دنیابھرکےمسلمانوں کی طرف سے قبلہ اول اور فلسطین کے لیے اپنی جان بھی قربان کردی۔

اس ضمن میں مشرق سے مغرب تک اورشمال سےجنوب تک دنیا بھر کے ممالک میں فلسطینی قیدیوں سے اظہار یکجتی کا دن منایاگیا۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں فلسطین اور غزہ کی حمایت میں عظیم الشانجلوس نکالا گیا۔ جلوس کے شرکاء نے حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ شہید اسماعیلہنیہ کی تصاویر اٹھائی گئیں۔

 

مانچسٹر شہر میں ایک مظاہرے شرکاءغزہ اور قابض جیلوں میں قیدیوں کی حمایت کے عالمی دن پر غزہ سے اظہار یکجہتی کیاگیا۔

 

لندن میں فلسطین کی حمایت اورغزہ کی پٹی میں نسل کشی کے خاتمے کے مطالبے کے لیے ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا۔

امریکی شہر نیویارک میں ہزاروںافراد نے ایک بہت بڑے جلوس میں شرکت کی جو نیویارک کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے مشہورٹائمز اسکوائر سے گزا۔ شرکاء نے نسل کشی کی جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے اور قابض دشمنکی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

عین الحلوہ کیمپ میں فلسطینیجوائنٹ ایکشن کمیٹی کی طرف سے غزہ میں اپنے بھائیوں کی حمایت، قیدیوں کی حمایت اورشہید رہ نما اسماعیل ہنیہ کی طرف سے بلائے گئے یوم غضب کی یاد میں یکجہتی کامظاہرہ دیکھا گیا۔

مقبوضہ علاقوں کے شہر ام الفحم میںدرجنوں افراد نے ایک ریلی نکالی جس میں شرکاءنے اسرائیلی زندانوں میں قیدفلسطینیوں پر اسرائیلی جلادوں کے تشدد اور جنگی جرائم کی مذمت کی۔

 

خیال رہے کہ اسرائیلی قابض ریاستکی جیلوں میں قیدیوں کی کل تعداد 9900 سے زیادہ ہوچکی ہے۔ قابض دشمن کی جیلوں میںانتظامی قیدیوں کی تعداد تقریباً 3380 ہے۔

مختصر لنک:

کاپی