جمعه 09/می/2025

مزاحمتی کارروائیاں

لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت 28 دن میں جاری، مزید قتل عام

قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل 28ویں روز بھی لبنان پر اپنی خونریز جنگ جاری رکھی ہوئی ہے جس میں دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ سمیت ملک کے کئی دوسرے مقامات پر فضائی اور زمینی حملے کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں اپنے پانچ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران اپنے پانچ فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ اسرائیلی فوجی جنوبی لبنان میں مزاحمت کے ساتھ لڑائیوں کے دوران مارے گئے۔

حزب اللہ کی حیفا اور الجلیل پر میزائل حملے، اسرائیلی فوج کی بمباری

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے قابض صہیونی ریاست کے اندر حیفا اور الجلیل شہروں پر میزائل حملے کیے ہیں۔

اسرائیل کا گیارہ روزمیں 32 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

قابض فوج نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ میں اس کے 3 فوجی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈز" کے حملے میں مارے گئے۔

القسام بریگیڈز نےغزہ جنگ کے 369 ویں روز حملوں کے مناظر جاری کر دیے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین شہید القسام بریگیڈز نے غزہ میں ’طوفان الاقصیٰ‘ معرکے کے دوران قابض صہیونی فوج کے خلاف 369 روز کیے گئے حملوں کے مناظر جاری کیے ہیں۔

القدس بریگیڈز کے اسرائیلی فوج پر گھات لگا کر کیےحملے کے مناظر

اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے ایک ہفتہ قبل شمالی مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کے خلاف گھات لگا کر کیے گئے حملے کے مناظر نشر کیے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 اسرائیلی فوجی زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے منگل کی شام اعلان کیا ہے کہ غزہ اور لبنان میں مزاحمتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے 48 فوجی زخمی ہوئے۔

طوفان الاقصیٰ کا ایک سال، 885 آباد کار ہلاک، 70000 زخمی

فلسطینی مزاحمتی کی کارروائیوں اور حملوں کے اثرات کا واضح اعتراف کرتے ہوئے اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے کہا ہے کہ سات اکتوبر 2023ء کے بعد سے اب تک 885 آباد کار ہلاک اور 70000 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ ان زخمیوں اور ہلاکتوں میں قابض صہیونی فوجی شامل نہیں ہیں۔

حزب اللہ کا دراندازی کرنے والی صہیونی فوج پر خوفناک حملہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جمعرات کو سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کرنے غاصب صہیونی فوج کے خلاف دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی جھنم واصل ہوئے اورکئی زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے صہیونی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے منتقل کیا گیا۔

رفح کے مشرق میں قابض فوج کے خلاف القسام کا گھات لگا کر طاقت ور حملہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح کے مشرق میں ایک وسیع گھات لگا کر کیے گئے حملے کے مناظر جاری کیے ہیں۔