پنج شنبه 12/دسامبر/2024

رفح کے مشرق میں قابض فوج کے خلاف القسام کا گھات لگا کر طاقت ور حملہ

جمعرات 3-اکتوبر-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح کےمشرق میں ایک وسیع گھات لگا کر کیے گئے حملے کے مناظر جاری کیے ہیں۔

 

ان مناظرمیں قابضفوجیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا،جو رفح کے مشرق میں واقع تننورمحلے میں پرتشدد جھڑپوں کے درمیان ان کی تباہی کا باعث بنے۔

 

غزہ میں القسامبریگیڈز نے گذشتہ 27 اکتوبرکو زمینی حملے کے آغاز کے بعد سے مختلف جنگی محوروں میں قابض فوج کے دستوں اور گاڑیوںکے خلاف اپنی کارروائیوں کو دستاویزی شکل دے رہے ہیں۔

 

خیال رہے کہ گذشتہسات اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 80 فیصد سے زیادہتباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آبادعلاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

 

ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔

مختصر لنک:

کاپی