سه شنبه 03/دسامبر/2024

حزب اللہ کا دراندازی کرنے والی صہیونی فوج پر خوفناک حملہ

جمعرات 3-اکتوبر-2024

لبنانی مزاحمتیتنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جمعرات کو سرحد پار سے دراندازی کی کوششکرنے غاصب صہیونی فوج کے خلاف دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعددصہیونی فوجی جھنم واصل ہوئے اورکئی زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے صہیونیفوجیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے منتقل کیا گیا۔

 

دوسری جانب قابضفوج نےبیروت سمیت لبنان کے کئی شہروں پر بمباری کی ہے۔

 

 

حزب اللہ نے ایکبیان میں کہا ہے کہ ایک اسرائیلی فوجی گروپ نے جنوبی لبنان میں مارون الراس قصبےکے آس پاس کے علاقے میں دراندازی کی۔

 

 

تنظیم نے مزیدکہا کہ ان کے مجاھدین نے گولانی بریگیڈ کے خلاف دھماکہ خیزمواد سے دھماکہ کیا۔ اسحملے میں قابض فوج نے قصبے کے مغربی حصے کو گھیرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

 

ایک الگ بیان میںحزب اللہ نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کی صبح سے اس نے سرحد پار سے پیش قدمی کی تماماسرائیلی کوششوں کو پسپا کر دیا ہے اور حملہ آور فورسز کو جانی  اورمالی نقصان سے دوچارکیا ہے۔

 

دوسری جانب عبرانیمیڈیا نے اطلاع دی ہے کہ آج شمال میں ایک "خطرناک اور غیر معمولی واقعہ”پیش آیا۔ قابض فوج نےکہا کہ ہیلی کاپٹر ایک "مشکل سیکورٹی واقعے کے بعد” ہلاک اور زخمی فوجیوں کو لے جا رہے تھے۔

 

 

الجزیرہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی کہ قابض فوج نے اسرائیلیپیدل فوج فوج اور گاڑیوں کا ایک قافلہ مارون الراس کی طرف دراندازی  کے دوران حزب اللہ کے حملے کے بعد پسپا ہوگیا۔

مختصر لنک:

کاپی