پنج شنبه 12/دسامبر/2024

القسام بریگیڈز نےغزہ جنگ کے 369 ویں روز حملوں کے مناظر جاری کر دیے

جمعرات 10-اکتوبر-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین شہید القسام بریگیڈز نے غزہ میں ’طوفانالاقصیٰ‘ معرکے کے دوران قابض صہیونی فوج کے خلاف 369 روز کیے گئے حملوں کے مناظر جاری کیے ہیں۔

 

 

القسام بریگیڈزکی طرف سے جاری مناظر اور ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاھدین اپنی جنگی حکمت عملیکے تحت قابض صہیونی فوج کا غزہ میں مختلف محاذوں پر مقابلہ کرکے انہیں جانی نقصانسے دوچار کررہے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے مزاحمتی حملوں میں قابض فوج کےہزاروں فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیاجا چکا ہے۔

 

بدھ القسام بریگیڈزکے ملٹری میڈیا نے بریگیڈز کے مجاہدین کے صیہونی افواج کا مقابلہ کرنے کے بارے میںمتعدد عسکری رپورٹیں شائع کیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مجابدین نے متعدد جنگی محوروںمیں گھس کر دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کا مقابلہ کیا اور دھماکہ خیز آلات کااستعمال کرتے ہوئے اینٹی آرمر گولے اور اینٹی پرسنل میزائل کے ذریعے دشمن کو بھارینقصان سے دوچار کیا گیا۔

 

القسام بریگیڈزنے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں الصفاوی جنکشن کے قریب گھات لگاکر ایک صہیونی "مرکاوہ 4” ٹینک کو نشانہ بنانے کے مناظر بھی شائع کیے ہیں۔

 

 

القسام بریگیڈزنے ایک فوجی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپکے مغرب میں واقع الاسراء محلے میں "الیاسین 105″ گولے سے صہیونی”مرکاوہ 4” ٹینک کو نشانہ بنایا۔

 

القسام مجاہدین نے  صہیونی فوج پرایک اینٹی پرسنل ڈیوائس سے حملہکرکے ایک گھر کو دھماکے سے اڑا دیا جس میں متعدد صہیونی فوجی دب کر ہلاک گئے۔

مختصر لنک:

کاپی