چهارشنبه 04/دسامبر/2024

اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں اپنے پانچ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

جمعہ 18-اکتوبر-2024

قابض اسرائیلی فوجنے جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران اپنے پانچ فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ اسرائیلیفوجی جنوبی لبنان میں مزاحمت کے ساتھ لڑائیوں کے دوران مارے گئے۔

 

 

اسرائیلی فوجیسنسر شپ نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے ناموں کی اشاعت کی اجازت دی، جن کا تعلقگولانی یونٹ سے تھا۔

 

ہلاک ہونے والےفوجیوں میں کیپٹن ایلاد سمن طوف، کیپٹن اوفیک باکر، سارجنٹ یاکوف ہلیل، سارجنٹ یشاوایتان فیڈر اور سارجنٹ یہودا یاہلوم شامل ہیں۔

 

قابض اسرائیلیفوج کے سرکاری اعلانات کے مطابق اکتوبر کےآغاز سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی حملوں، حزب اللہ کے حملوں، حمایتی محاذوںپر حملوں اور فلسطینیوں کی داخلی کارروائیوں کے نتیجے میں اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کی صفوں میں 45 اسرائیلی مارے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی