سه شنبه 03/دسامبر/2024

حزب اللہ کی حیفا اور الجلیل پر میزائل حملے، اسرائیلی فوج کی بمباری

پیر 14-اکتوبر-2024

لبنان کی مزاحمتیتنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے قابض صہیونی ریاست کے اندر حیفا اور الجلیلشہروں پر میزائل حملے کیے ہیں۔

 

دوسری جانباسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں پر تازہ بمھاری کی ہے جس میںمتعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

 

لبنان میں صحتعامہ کے کے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالیلبنان کے زغرتا ضلع کے ایطو قصبے پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ابتدائی طورپر 18 افراد شہید ہوئے اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

 

قبل ازیں حزباللہ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے وسطی اسرائیل میں ایک فوجی چھاؤنی کو میزائلوں سےنشانہ بنایا ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے قریب ایک بحری اڈے پر”مخصوص” میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

 

حزب اللہ نے ایکبیان میں کہا کہ اس کے مجاھدین نے "حیفا کے شمال مغرب میں ستیلا مارس نیول بیسپر ایک مخصوص میزائل  فائر کیا۔ یہ حملہچند گھنٹے قبل کیے گئے ایک مہلک حملے کے بعد کیا گیا ہے جس میں کم سے کم چار اسرائیلیفوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

 

حزب اللہ نے پیرکو اعلان کیا کہ اس نے جنوبی لبنان کے سرحدی شہر مارون الراس کے اندر اسرائیلی فوجیوںکو نشانہ بنایا ہے، جہاں اسرائیل نے ستمبر کے آخر سے اپنی "محدود” زمینیکارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

 

بیان میں کہا گیاہے کہ اس کے جنگجوؤں نے "جنوبی مارون الراس میں اسرائیلی دشمن کے فوجیوں کے ایکاجتماع کو توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا”۔

 

حزب اللہ نے کہاکہ اس نے اسرائیلی فوج کوجنوبی لبنان میں متعدد مقامات پر دراندازی کے دوران پسپاکردیا تھا۔

 

حزب اللہ نے کہاکہ اس کے مجاھدی نے جنوبی لبنان کے علاقے عیتا الشعب کی طرف اس وقت گولہ باری کیجب قابض فوجی دراندازی کررہے تھے۔ اس حملے میں قابض فوج پسپا ہوگئی۔

 

حزب اللہ نے کہاکہ اس کے مجاھدین جنوبی لبنان کے علاقے میس الجبل میں قابض صہیونی فوج کے ساتھ دوبہ دو لڑائی لڑ رہے ہیں۔

 

رامیا کے علاقےکی طرف بڑھنے والے اسرائیلی فوج کے دو ٹینکوں کو بارودی سرنگ کےدھماکوں سے نشانہبنا کر تباہ کیا گیا۔

 

دوسری جانب قابضفوج نے کہا ہے کہ لبنان کی طرف سے صہیونی ریاست پر سوموار کے روز کم سے کم 30 میزائل داغےگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی