جمعه 15/نوامبر/2024

قیدیوں پر تشدد

اسرائیل فلسطینی قیدیوں کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب ہے: ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم "ہیومن رائٹس واچ" نے اسرائیلی فوج پر زیر حراست فلسطینیوں کے ساتھ ایسے ناروا سلوک کا الزام عائد کیا ہے جو درجہ بندی کے لحاظ سے’’جنگی جرم‘‘ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے"۔

فلسطینی رہ نما البرغوثی پر اسرائیلی جلادوں کا تشدد، پسلیاں توڑ دیں

اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل سینیرر فلسطینی رہ نما عبداللہ برغوثی پر اسرائیلی فوجیوں نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں ان کی پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں۔

سابق فلسطینی وزیرکی اسرائیلی جیل سے رہائی، وزن35 کلو کم ہوچکا

اسرائیلی قابض ریاست کی جیلوں میں 9 ماہ قید رہنے کے بعد رہائی پانے والے سابق وزیر لوکل گورنمنٹ انجینیر عیسیٰ الجعبری نے رہائی کے بعد اپنی حراست کے ایام کے بارے میں بات کی ہے۔

بدنام زمانہ صہیونی عقوبت خانے میں 1500 شہداء کےجسد خاکی کا انکشاف

اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے جنوب میں واقع بدنام زمانہ عقوبت خانے’سدی تیمان‘میں 1500 فلسطینی شہداء کی لاشیں موجود ہیں۔ ان میں سے بیشتر فلسطینیوں کو اس حراستی مرکز اور دوسرے مراکز میں تشدد کرکے شہید کیا گیا ہے۔

اسرائیلی قیدخانوں میں ہمارے ملازمین پر تشدد کیا گیا:فلپ لازارینی

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ نے کہا ہے کہ اس کے ملازمین جنہیں اسرائیلی فورسز نے حراست میں لیا تھا، ان کے ساتھ "نامناسب سلوک اور تشدد" کیا گیا۔

اسرائیلی زندان فلسطینیوں پرظلم میں گونتانامو،ابوغریب سے آگے نکل گئے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نےکہا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں ہمارےفلسطینی شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی گوانتا نامو اور ابو غریب جیسے بدنام زمانہ حراستی مراکز میں بھی مثال نہیں ملتی۔

اسرائیلی وزیر بین گویرکا فلسطینی قیدی کی گردن پر پاؤں رکھنے کا انکشاف

اسرائیلی زندانوں میں ڈالے گئےفلسطینیوں کو اذیتیں دینے کا معاملہ کوئی نئی بات نہیں۔صہیونی دشمن ایک جلاد کی طرح گرفتار فلسطینیوں کے ساتھ بلا تفریق تشدد کا مرتکب ہو رہا ہے۔

بندھے ہاتھ پیروں کے ساتھ زیر حراست چار فلسطینیوں کا بہیمانہ قتل

فلسطینی کلب برائے امور اسیران نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے کرم ابو سالم کراسنگ کے قریب اسرائیلی قابض فوج سے چار فلسطینیوں کو رہائی کے فوراً بعد انہیں شہید کیے جانے کے جرم کی تفصیلات کا انکشاف ہوا ہے۔ ان میں سے ایک کی لاش گذشتہ روز برآمد ہوئی تھی۔ فلسطینیوں نے اس گھناؤنے جرم کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی اداروں سے اس جرم میں ملوث صہیونی دشمن کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

رفح سے ہاتھ پاؤں باندھ کرشہید کیے گئے تین فلسطینیوں کی لاشیں برآمد

اتوار کے روز فلسطینی ہلال احمر کے طبی عملے نے تین فلسطینی شہداء کی لاشیں رفح شہر کے مشرق میں برآمد کیں۔ ان تینوں کو اسرائیلی قابض فوج نے گرفتاری کے بعد تشدد کرکے شہید کردیا تھا۔ ان کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور ان کے جسم پر تشدد اور گولیوں کے نشانات تھے۔

ہمیں دوران حراست اذیت ناک تشدد کا نشانہ بنایا گیا:ڈاکٹرمحمد ابو سلمیہ

غزہ کےالشفاء میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ نے صہیونی ریاست کی جیلوں میں کئی اسیران کو تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران حراست قیدیوں کو بدترین اذیتوں کا نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے میں کئی قیدی شہید ہوگئے ہیں۔