پنج شنبه 12/دسامبر/2024

رفح سے ہاتھ پاؤں باندھ کرشہید کیے گئے تین فلسطینیوں کی لاشیں برآمد

اتوار 7-جولائی-2024

اتوار کے روز فلسطینیہلال احمر کے طبی عملے نے تین فلسطینی شہداء کی لاشیں رفح شہر کے مشرق میں برآمد کیں۔ان تینوں کو اسرائیلی قابض فوج نے گرفتاری کے بعد تشدد کرکے شہید کردیا تھا۔ ان کےہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور ان کے جسم پر تشدد اور گولیوں کے نشانات تھے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہاتوار کی صبح سول ڈیفنس کے ارکان نے جنوبی غزہ کی پٹی میں کارم ابو سالم کراسنگ سےتین شہیدوں کو ان کے ہاتھ بندھے ہوئے برآمد کیا۔ ایسے لگتا ہے کہ تینوں کو گرفتاریکے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے بعد انہیں گولیاں مار کر پھینک دیا گیاتھا۔

غزہ کی پٹی کے جنوب میںواقع شہر رفح کے مشرق میں ان کی رہائی کے چند گھنٹے بعد قابض فوج نے ہفتے کے روزمتعدد فلسطینی اسیران کو جان بوجھ کر شہید اور زخمی کیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہقابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے مشرق میں ایک گولہ فائر کیا۔یہ گولہ رہائی پانے والے قیدیوں کے ایک گروپ کی طرف داغا گیا۔ یہ فلسطینی امدادیٹرکوں کی حفاظت کرنے والے کارکن تھے۔ انہیں چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

رہائی پانے والے قیدیوںکا کہنا ہے کہ انہیں "اسرائیلی حراستی مراکز کے اندر مختلف قسم کے وحشیانہتشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جو زخموں کا باعث بنتے ہیں، جن میں سے کچھ گہرے ہوتےہیں اور کچھ مستقل معذوری کا شکار ہوچکے ہیں‘‘۔

مختصر لنک:

کاپی