جمعه 15/نوامبر/2024

قیدیوں پر تشدد

عوفر جیل میں قیدیوں پر تشدد کے مناظر خفت مٹانے کی ناکام صہیونی کوشش

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے ’طوفان الاقصیٰ‘ کی جنگ کی سالگرہ کے موقعے پر فلسطینی قیدیوں کے خلاف حملوں اور بدسلوکی کے "حیران کن مناظر" کی اشاعت قابض دشمن کی جنگ میں شکست کی خفت مٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ان مناظر سے صہیونی دشمن کا مکروہ اور سفاک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔

اسرائیلی جلادوں کے تشدد سے فلسطینی طبی عملے کا کارکن شہید

فلسطینی وزارت صحت نے انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ قابض صہیونی فاشسٹ ریاست کے عقوبت خانوں میں قید ایک اور فلسطینی شہری کو تشدد کرکے شہید کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید غزہ کے نو فلسطینی شہری رہا

ہفتے کی صبح قابض اسرائیلی حکام نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے نو قیدیوں کو رہا کر دیا، جنہیں کئی ماہ اور ہفتوں تک زمینی جارحیت کے دوران حراست میں رکھا گیا تھا۔

غرب اردن کے 10 ہزار فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں قید:انسانی حقوق گروپ

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ غزہ پر جنگ شروع ہونے کے بعد قابض اسرائیلی فوج کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 10600 تک پہنچ گئی ہے، جن میں غزہ کی پٹی کے جنگی قیدی شامل نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ خواتین قیدیوں کی تعداد 24 سے بڑھ کر 95 ہو گئی ہے۔

غزہ سے گرفتاری کے فوراً بعد پیرامیڈیک حمدان عنابہ کو شہید کردیا گیا

فلسطینی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ طبی کارکن 46 سالہ حمدان عنابہ کو غزہ کی پٹی سے گرفتاری کے وقت قابض اسرائیلی فوجیوں کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کےنتیجے میں وہ فورا ہی شہید ہو گئے تھے۔

قیدیوں پرتشدد کے مناظر صہیونی نفرت اور ظلم کی انتہا ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی فوج کے بدنام زمانہ حراستی کیمپ’مجد‘ میں قیدیوں پر تشدد کے تازہ ہولناک مناظر سامنے آنے کے بعد قیدیوں پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

قیدیوں پر تشدد کے تازہ مناظراسرائیلی ریاست کا سیاہ باب ہے:وزارت اسیران

مقبوضہ غزہ میں قیدیوں اور سابق اسیران کی وزارت نے اسرائیلی ریاست کے میڈیا میں قیدیوں پر تشدد اور ان کے ساتھ ظالمانہ سلوک کے سامنے آنے والے مناظر کو صہیونی ریاست کا قیدیوں کے ساتھ ہولناک سلوک کا سیاہ باب قرار دیا ہے۔

قیدیوں میں وبائل امراض کا پھیلنا دشمن کےظالمانہ ہتھکنڈوں کا نتیجہ ہے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قابض اسرائیلی فوج کی جیلوں بالخصوص ریموند اور نفحہ جیلوں میں فلسطینی قیدیوں میں وبائی امراض کے پھیلنے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

سدی تیمان حراستی کیمپ میں تشدد کے نتیجے میں خان یونس کا قیدی شہید

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ سے گرفتار کیے گئے فلسطینیوں پر تشدد اور انہیں اذیتیں دینے کے لیے قائم کردہ بدنام زمانہ حراستی کیمپ ’سدی تیمان‘ میں ایک فلسطینی قیدی کو تشدد کرکے شہید کردیا گیا ہے۔ شہید ہونےوالے فلسطینی کا تعلق غزہ کے جنوبی شہر خان یونس سے بتایا جاتا ہے۔

بدترین تشدد، بزرگ فلسطینی اسرائیلی عقوبت خانے میں شہید

فلسطینی اسیران کے امورنگران ادارے’کمیشن برائے امور اسیران ومحررین‘ اور فلسطینی کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے بدنام زمانہ رملہ عقوبت خانے میں قید غزہ کے ایک بزرگ فلسطینی 65 سالہ نصر سالم سعید زیارہ 16 اگست دوران حراست تشدد سے شہید ہوگئے تھے۔