پنج شنبه 12/دسامبر/2024

قیدیوں میں وبائل امراض کا پھیلنا دشمن کےظالمانہ ہتھکنڈوں کا نتیجہ ہے

جمعرات 5-ستمبر-2024

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نے قابض اسرائیلی فوج کی جیلوں بالخصوص ریموند اور نفحہ جیلوں میں فلسطینیقیدیوں میں وبائی امراض کے پھیلنے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

 

حماس نے ایک پریسبیان میں کہا کہ یہ خطرناک صورتحال قابض دشمن کی جیل انتظامیہ کی طرف سے قیدیوں کےوکلاء کی ملاقاتیں روکنے کے فیصلے کےدوران سامنے آئی ہے۔

 

بیان میں کہا گیاہے کہ دشمن کے عقوبت خانوں میں پابند سلاسل قیدیوں کو درپیش تباہ کن حالات کی عکاسیکرتی ہے۔ یہ قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کا ایک نیا ہتھکنڈہ ہے اور بین الاقوامیقوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

 

حماس نے کہا ہےکہقیدیوں کے ساتھ اذیت ناک سلوک، وکلا سے ملاقاتوں پرپابندی، کھانے، پینے اور نیندسے محرومی کے علاوہ جان بوجھ کر طبی غفلت، تنہائی اور جبرجیسے جرائم بہت سے قیدیوںکی شہادت کا باعث بنے ہیں۔

 

حماس نے وضاحت کیکہ یہ طرز عمل قابض حکومت کی طرف سے قیدیوں کو پہلے سے سوچے سمجھے قتل کرنے کی ایکمنظم پالیسی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس پالیسی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ قابض دشمن قیدیوںکے خلاف کیے جانے والے جرائم کا خمیازہ بھگتے گا۔

 

بیان میں انسانیحقوق سے متعلق بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی قیدیوں کے سامنےآنے والے حالات کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور جنگی قیدیوں کے حوالےسے جنیوا کنونشن میں طے شدہ شرائط پر عمل کرائیں۔

 

حماس نے فلسطینیعوام سے بھی اپیل کی کہ وہ قیدیوں کی حمایت میں تحریک کو تیز کریں۔ مسلسل محاذآرائی ہی قابض دشمب کو قیدیوں کے خلاف اپنے جرائم اور خلاف ورزیوں کو روکنے کاواحد راستہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی