سه شنبه 03/دسامبر/2024

سدی تیمان حراستی کیمپ میں تشدد کے نتیجے میں خان یونس کا قیدی شہید

پیر 2-ستمبر-2024

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ سے گرفتار کیے گئےفلسطینیوں پر تشدد اور انہیں اذیتیں دینے کے لیے قائم کردہ بدنام زمانہ حراستیکیمپ ’سدی تیمان‘ میں ایک فلسطینی قیدی کو تشدد کرکے شہید کردیا گیا ہے۔ شہیدہونےوالے فلسطینی کا تعلق غزہ کے جنوبی شہر خان یونس سے بتایا جاتا ہے۔

 

خاندانی ذرائع نےغزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس گورنری سے قیدی عرفات الخواجہ کی شہادت کی اطلاعدی۔جسے بدنام زمانہ ’سدی تیمان‘ کیمپ میں تشدد کرکے شہید کیا گیا ہے۔

 

الخواجہ خاندان نےکہا کہ ریڈ کراس نے انہیں کل اتوار کو ان کے اسیر بیٹے عرفات کی شہادت کے بارے میںخبردی۔ اسے گذشتہ فروری میں اس حراستی کیمپ میں شہید کیا گیا تھا۔

 

"الخواجہ”کی شہادت کے ساتھ 1967ء سے اب تک اسرائیلی جیلوں میں تشدد سے شہید ہونے والےفلسطینیوں کی تعداد 262 ہو گئی ہے۔ ان میں غزہ کے وہ 25 شہداء بھی شامل ہیں جنہیں قابض فوج نے سات اکتوبر کے بعد غزہ پرمسلط کی گئی جارحیت کے دوران گرفتار کے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

 

 ہفتے کے روز معلوم ہوا تھا کہ اسرائیلی دہشت گردجلادوں نے 16 اگست کو ایک 65سالہ فلسطینی بزرگ کو تشدد کرکے شہید کردیا تھ۔ اس کا تعلق غزہ کی پٹی کی التفاحکالونی سے تھا۔

مختصر لنک:

کاپی