پنج شنبه 12/دسامبر/2024

اسرائیلی جلادوں کے تشدد سے فلسطینی طبی عملے کا کارکن شہید

بدھ 18-ستمبر-2024

فلسطینی وزارتصحت نے انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ قابض صہیونی فاشسٹ ریاست کےعقوبت خانوں میں قید ایک اور فلسطینی شہری کو تشدد کرکے شہید کردیا گیا ہے۔

 

وزارت صحت نے کہاکہ شہید ہونے والے حکیم زیاد محمد الدولو

کو 18 مارچ 2024کو الشفاء میڈیکل کمپلیکس سے اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ وہاں پرموجود مریضوں،زخمیوں اور بے گھر افراد کی مدد کررہے تھے۔

 

اسرائیلی وزارتنے فلسطینی طبی عملے کے خلاف اس گھناؤنے جرم کی مذمت کی۔ اس نے انسانی فریضے کیانجام دہی کے دوران صحت کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کو بین الاقوامی انسانی قانوناور تمام بین الاقوامی کنونشنوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

 

وزارت صحت نےاقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ طبی اور انسانی فریضہ کی انجام دہی کےدوران ہسپتالوں کے اندر سے اغوا ہونے والے درجنوں فلسطینی صحت کے اہلکاروں کا سراغلگائیں اور ان کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔

 

چند روز قبل انکشافہوا تھا کہ قابض صہیونی فوج کے جلادوں نے پیرامیڈک حمدان عنابہ کو شہید کردیا ہے۔انہیں غزہ سے زخمیوں کو نیٹزارم چوکی سے منتقل کرنے کے دوران اغوا کیا گیا جس کےکچھ ہی دیر بعد انہیں شہید کردیا گیا تھا۔

 

غزہ کی پٹی کےخلاف اسرائیلی نسل کشی کے آغاز سے اب تک یہ بات سامنے آئی ہے کہ غزہ کی پٹی سے 50سے زائد اسیران قابض جیلوں میں وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں شہید ہو چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی