سه شنبه 19/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

غزہ کی تعمیر نو میں 20 سال لگیں گے:اونروا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے ترجمان جوناتھن فولر نے غزہ پر اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کو یورپ میں دوسری جنگ عظیم کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے کہیں زیادہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو میں 20 سال سے زیادہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

’غزہ میں حجاج کے قافلے تونہیں مگرسفید کفن پوش لاشے ہرروزاٹھتے ہیں‘

حج کا موسم آتے ہی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مسلمانوں کے دکھ اور بھی بڑھ گئے کیونکہ غزہ کے مسلمان اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی ننگی جارحیت کی وجہ سے فریضہ حج کی ادائی سے محروم ہیں۔

عالمی ادارہ خوراک نے سمندری پلیٹ فارم سے امداد کی تقسیم معطل کردی

ورلڈ فوڈ پروگرام نے پروگرام کے عملے کی حفاظت سے متعلق خدشات کے پیش نظر غزہ میں امریکی فلوٹنگ ڈاک کے ذریعے امداد کی تقسیم کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غزہ: شہداء کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر گئی، واحد آکسیجن پلانٹ بند

صیہونی غاصب فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں نہتے خواتین اور بچوں کا قتل عام جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 5 قتل عام کیے جن میں 40 شہری شہید اور 218 زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔

پاکستان اور چین کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اتوار کو چین اور پاکستان نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ تسلط کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

النصیرات میں اسرائیلی جارحیت کے دورا تین اسرائیلی قیدی ہلاک:القسام

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ نصیرات میں اسرائیلی فوج نےاپنے تین مزید یرغمالیوں کو اپنے ہاتھوں سے ہلاک کر دیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسرائیل سے زخمی فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی حکام سے فلسطینی سرجن ڈاکٹر خالد السرسمیت تمام زخمی قیدیوں کی فوری رہائی اور ان تک انسانی حقوق کےکارکنوں کی رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینیوں کے قتل عام میں استعمال ہونے والے امریکی بم GBU-39کیا ہیں؟

ہتھیاروں کے ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے جنگ کے پہلے دنوں کے مقابلے اس سال کے آغاز سے غزہ پر فضائی حملوں میں امریکی GBU-39 گائیڈڈ بموں کے استعمال میں اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

’اسرائیل اپنے قیدیوں کو قتل عام کے ہتھیارکے طورپراستعمال کررہا ہے‘

فلسطین میں اقوام متحدہ کی نمائندہ برائے انسانی حقوق فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے قیدیوں کو غزہ میں فلسطینیوں کے قتل اور فاقہ کشی کی پالیسی مسلط کرنے کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

مستقل جنگ بندی کے مطالبے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں آج اتوار کو ترک وزیرخارجہ ہاکان فیدان سے جماعت کے دفتر میں ملاقات کی۔انہوں نے اس موقعے پر غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت اور اس حوالے سے عسکری اور سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔