جمعه 07/فوریه/2025

اسرائیلی فوج کا شمالی غزہ میں افسر سمیت دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

پیر 18-نومبر-2024

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوج نے  شمالی غزہ میں اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے ہلاک ہونے والوں میں ایک سینیر افسر بھی شامل ہے۔

قابض فوج کے ترجمان افسر22 سالہ یوگیو پازی  جو "نہشون” بٹالین میں پلاٹون کمانڈر اور 90 کفیر بریگیڈ سے منسلک تھا۔ اس کا دوسرا ساتھی21 سالہ ایتان  بھی اسی بٹالین میں شامل تھا۔ دونوں شمالی غزہ میں فلسطینی مجاھدین ہاتھوں ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا ذرائع نے کہا کہ شمالی غزہ میں ہلاک ہونے والا افسر یوگیو پازی سابق چیف آف سٹاف جنرل گڈی آئزن کوٹ کا بھتیجا ہے جس نے غزہ کی لڑائیوں کے دوران صرف ایک سال کے اندر اپنے بیٹے اور دو بھتیجوں کو کھو دیا تھا۔

اتوار کے روزعزالدین القسام بریگیڈز اور القدس بریگیڈز نے غزہ کی پٹی کے علاقوں میں متعدد کارروائیوں کے نفاذ کا اعلان کیا، جس میں ایک اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

آج فجر کے وقت قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں مزاحمت کے ساتھ لڑائی کے دوران کفیر بریگیڈ کے ریزرو سارجنٹ ایڈن کینان کی ہلاکت کا اعلان کیا۔

شمالی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ مسلسل 44ویں روز بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں 2000 سے زائد فلسطینی شہید اور 6000 زخمی ہو چکے ہیں۔ قابض فوج نے بیت لاہیہ، نصیرات اور بریج میں متعدد رہائشی عمارتوں پر بمباری کرکے وحشیانہ قتل عام کیا، حکومت کے مطابق اتوار کی صبح سے ان قتل عام کا نشانہ 96 افراد شہید، 15 سے زائد لاپتہ اور 60 زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی