ورلڈ فوڈ پروگرامنے پروگرام کے عملے کی حفاظت سے متعلق خدشات کے پیش نظر غزہ میں امریکی فلوٹنگ ڈاککے ذریعے امداد کی تقسیم کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پروگرام کی ڈائریکٹرسنڈی میک کین نے کہا کہ غزہ کے قریب امریکی گھاٹ سے انسانی امداد کی تقسیم عملے کیحفاظت سے متعلق خدشات کے باعث عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔
میک کین نے وضاحتکی کہ غزہ میں ان کی تنظیم کے دو گوداموں پر میزائل حملوں اور ایک ملازم کے زخمی ہونےکے بعد امداد کی تقسیم کا عمل روک دیا گیا، تاہم انہوں نے پٹی کے دیگر علاقوں میں کامجاری رکھنے کی تصدیق کی۔
امریکی ’سی بی سی‘چینل نے اقوام متحدہ کے اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہکیا جائے، تاکہ فوڈ پروگرام اور دیگر تنظیموں کی طرف سے امداد بڑے پیمانے پر غزہ تکپہنچ سکے۔
امریکی افواج نے جمعہکو غزہ کی پٹی کے ساحل پر تیرتے پلیٹ فارم کو دوبارہ نصب کیا تھا۔ اسے اشدودبندرگاہ پر مرمت کے لیے لایا گیا تھا جس کے بعد اس کے اجزاء کو دوبارہ غزہ کے قریبلے جایا گیا۔
واضح رہے کہ امریکیفلوٹنگ گھاٹ کا کچھ حصہ گذشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو ٹوٹ گیا تھا اور مقبوضہ فلسطینی علاقےمیں واقع ساحلی شہر اشدود کی جانب موجوں میں بہہ گیا تھا۔
تیرتی بندرگاہ کوغزہ کی پٹی میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے گزشتہ ماہ کے وسط میں باضابطہ طور پر کھولدیا گیا تھا۔ مگر ساتھ ہی بین الاقوامی برادری کی طرف سے غزہ کی تمام زمینی راہداریوں کو کھولنےکے مطالبات بھی زور پکڑ رہے ہیں۔