دوشنبه 18/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت

نیتن یاھو ناکام ونامراد ہوگیا، محمد الضیف نے اس کا جھوٹ سن لیا:حیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے غزہ کی پٹی میں نائب سربراہ ڈاکٹر خلیل الحیہ نے قابض اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے القسام کمانڈر محمد الضیف کو نشانہ بنانے کےدعووں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نیتن یاہو سے کہتے ہیں"تم ناکام اور مراد رہے ہو۔ محمد الضیف زندہ اور سلامت ہیں اور وہ تیرے جھوٹ کو سن کران کے جھوٹا ہونے پر مسکرا رہے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی اسرائیلی جنگی جرائم کو سند جواز دینے سے باز رہے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی اتھارٹی کے ایوان صدر کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم پر اسرائیل کے بجائے فلسطینیوں پر تنقید کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا ایوان صدر جلاد اور مظلوم کو ایک صف میں کھڑا کرکے قوم کے ساتھ غداری اور شہداء کی توہین کا مرتکب ہوا ہے۔

غزہ میں قتل عام کے بعداسماعیل ہنیہ کا ثالث اور دیگر ممالک سے رابطہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی میں خان یونس میں مواصی اورالشاطی کیمپ کے علاقوں میں کل ہفتے کے روز قابض فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کے بعد ثالث ممالک اور دوسرے ملکوں کے رہ نماؤں سے بات کی۔

غزہ میں نماز ادا کرتے فلسطینیوں پر بمباری میں 17 فلسطینی شہید

صیہونی قابض فوج نے غزہ کے مغرب میں واقع الشاطی کیمپ میں نمازیوں کا اس وقت قتل عام کیا جب وہ نماز ظہر ادا کر رہے تھے۔

المواصی میں قتل عام میں نیتن یاھو اور بائیڈن برابر کا مجرم ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ غزہ میں خان یونس کے مقام پر مواصی میں قتل عام ہمارے عوام کے خلاف نازیوں کی نسل کشی کا تسلسل ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ اس جرم میں براہ راست ملوث اور برابر کی مجرم ہے۔

غزہ میں نسل کشی اسرائیل کے مسلسل استثنیٰ کا نتیجہ ہے:یو این مندوب

فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ اسرائیل کے جرائم کو روکنے میں عالمی برادری کی ناکامی نے اسے غزہ میں نسل کشی کرنے کا موقع دیا۔

قابض اسرائیلی فوج نےقیامت ڈھا دی، المواصی میں سیکڑوں فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس شہرمیں المواصی کے مقام پر صہیونی قابض فوج نے آج ہفتے کی صبح وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

اسرائیل نے غزہ میں ’پیشنٹ فرینڈز ہسپتال‘دوبارہ تباہ کردیا

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ شہر میں واقع ’پیشنٹ فرینڈز ہسپتال‘ کو چند ماہ کے بعد دوبارہ بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔ یہ ہسپتال غزہ کے پرانے اور مشہور طبی مراکز میں سے ایک ہے جب قابض افواج نے غزہ کی پٹی کے خلاف زمینی جارحیت شروع کی تب بھی اسے بمباری سے نشانہ بنایا تھا لیکن مقامی کوششوں سےاسے بحال کرکے دوبارہ بحال کردیا گیا تھا تاہم قابض افواج نے اسے بحال کرنے اور اسے ختم کرنے کے لیے دوبارہ اس پر حملہ کردیا۔

غزہ میں انخلاء کے احکامات غیر قانونی نقل مکانی کے جرم کے مترادف ہیں

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کے رہائشیوں کے بار بار انخلاء کے احکامات غیر قانونی نقل مکانی کے مترادف ہیں۔ واپسی کی کسی ضمانت کی عدم موجودگی اور محفوظ رہائش کی عدم موجودگی میں انخلاء کے احکامات جنگی جرم ہیں۔

غزہ جنگ کی وجہ سے بچوں کی ایک پوری نسل ختم ہو سکتی ہے:اونروا

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی تباہ کن اسرائیلی جنگ کے باعث بچوں کی ایک پوری نسل کو کھونے کے دہانے پر ہے۔