شنبه 07/دسامبر/2024

غزہ میں نماز ادا کرتے فلسطینیوں پر بمباری میں 17 فلسطینی شہید

ہفتہ 13-جولائی-2024

صیہونی قابض فوج نے غزہکے مغرب میں واقع الشاطی کیمپ میں نمازیوں کا اس وقت قتل عام کیا جب وہ نماز ظہرادا کر رہے تھے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دیہے کہ قابض فوج کے طیاروں نے غزہ کے مغرب میں شہدا الشاطی اسکول کے قریب واقع مسجدپر اس وقت بمباری کی جب نمازیوں کا ایکگروپ ظہر کی نماز ادا کر رہا تھا۔

ہمارے نامہ نگارنے اطلاعدی ہے کہ ساحل سمندر پر نماز ادا کرتے فلسطینیوں کے قتل عام میں 17 شہید اور متعددزخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کیمپ کےرہائشیوں نے حال ہی میں قابض فوج کی بمباری میں شہید کی گئی مسجد کی تعمیر کے بعداسے دوبارہ شہید کردیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی