یکشنبه 04/می/2025

اسرائیلی جنگی جرائم

’حزب اللہ کےخلاف جنگ میں وہ ہتھیار استعمال کریں گے جو کبھی نہیں کیے‘

عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ ایسے ہتھیار استعمال کر سکتا ہے جو اس نے حزب اللہ کے ساتھ جامع جنگ کی صورت میں پہلے استعمال نہیں کیے تھے۔

اسرائیل نے غزہ کی 75 فیصد زرعی اراضی کو ناکارہ بنا دیا:یورومیڈ

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ’یورومیڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں 75 فیصد سے زیادہ زرعی اراضی کو تباہ یا فصلوں کی کاشت کے لیے بند کر دیا ہے۔

غزہ پر 24 گھنٹوں مزید 47 فلسطینی شہید، 121 زخمی

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی قابض فوج کی طرف سےگذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جاری رہنے والی دہشت گردی اور نسل کشی کی جنگ میں مزید 3 خاندانوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں 47 فلسطینی شہید اور 121 زخمی ہوگئے۔

قحط کی منظم صہیونی پالیسی، غزہ میں مزید 4 بچے بھوک سے دم توڑ گئے

غزہ کی پٹی میں غذائی قلت اور خوراک کی کمی کی وجہ سے نومولود بچوں کی شہادتوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع بیت لاہیا کے کمال عدوان ہسپتال میں خوراک ، ادویات اور پانی نہ ملنے کے باعث مزید چار بچے شہید ہوگئے۔

جماعت اسلامی لبنان کا اپنے ایک سرکردہ رہ نما کی شہادت پر سوگ کا اعلان

لبنان میں جماعت اسلامی نے شہید ایمن ہاشم غطمہ کی اسرائیلی بمباری میں شہادت پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت میں 101 فلسطینی شہید،170زخمی

غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی بربریت میں مزید ایک سو سے زائد فلسطینی شہید اور بیسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی ریاست کے ہاتھوں فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام روکا جائے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے زور دے کر کہا ہے کہ نازی صہیونی دشمن غزہ کی پٹی میں نہتے شہریوں کا وحشیانہ قتل عام کررہا ہے۔ سفاک دشمن بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کے خلاف نئے قتل عام کے جرائم جاری رکھے ہوئے ہے۔

غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم اور نسل کشی جاری، مزید 54 فلسطینی شہید

آج ہفتے کے روز غزہ شہر میں تین الگ الگ مقامات پر اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے کیے گئے تین قتل عام میں 54 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

غزہ میں جو ظلم اپنی آنکھوں سے دیکھا وہ ناقابل بیان ہے:یواین عہدیدار

فلسطین میں اقوام متحدہ کے خواتین کے دفتر کی خصوصی نمائندہ ماریس گائیمنڈ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر 9 ماہ سے جاری اسرائیلی جنگ نے "آبادی کو خوراک، رہائش، صحت اور ذریعہ معاش سے مکمل طور پر محروم کر دیا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران کچھ علاقوں میں انہیں جانے کا موقع ملا۔ انہوں نے وہاں جو ظلم دیکھا اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں ’سیف زون‘ پربمباری میں 25 فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں المواصی کے مقام پر ’سیف زون‘ قرار دیے گئے علاقے میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 25 فلسطینی شہید 50 کے قریب زخمی ہوگئے۔