پنج شنبه 12/دسامبر/2024

اسرائیلی فوج کی غزہ میں ’سیف زون‘ پربمباری میں 25 فلسطینی شہید

ہفتہ 22-جون-2024

فلسطین کے علاقے غزہ کیپٹی میں المواصی کے مقام پر ’سیف زون‘ قرار دیے گئے علاقے میں اسرائیلی فوج کیوحشیانہ بمباری کے  نتیجے میں بچوں اورخواتین سمیت 25 فلسطینی شہید 50 کے قریب زخمیہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے جسعلاقے کو نشانہ بنایا اسے پہلے سیف زون قرار دیا گیا تھا اور شہریوں سے اس کی طرفمنتقل ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

 

عینی شاہدین نے بتایا کہصہیونی فوج کے ٹینکوں سے السعودی محلے اور تل السلطان میں بے گھرافراد کے خیموں پرگولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

 

ادھر ریڈ کراس کمیٹی نے بتایاکہ  اس واقعے کے نتیجے میں علاقے میں واقعریڈ کراس فیلڈ ہسپتال میں لاشوں اور زخمیوں کی بڑی تعداد لائی گئی جن میں سے بعضکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ریڈ کراس کا کہنا ہے کہجنگ کے دونوں فریقین کو انسانی حقوق کے مراکز کا علم ہے۔ اس کے باوجود ریڈ کراس کےمرکز پرحملہ کرکے اس کے ملازمین کی جانیں خطرے میں ڈالی گئیں۔

ریڈ کراس کمیٹی نے مزیدکہا کہ سکیورٹی کا یہ سنگین واقعہ حالیہ دنوں میں پیش آنے والے متعدد واقعات میںسے ایک ہے۔ پچھلے دنوں بھی فائرنگ کے دوران ریڈ کراس کی عمارت پر گولیاں لگی تھیں۔

 

کمیٹی نے اس حملے کیمذمت کی اور کہا کہ انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے شہریوں کو نشانہ بنانے کاکوئی جواز نہیں۔

 

ادھر گذشتہ روزراسرائیلی فوج نےکہا تھا کہ رفح شہر اور دوسرے مقامات پر بمباری کے نتیجے میں مزید 45 افراد شہیدہوئے ہیں۔ 

مختصر لنک:

کاپی