غزہ کی پٹی میں جاریاسرائیلی بربریت میں مزید ایک سو سے زائد فلسطینی شہید اور بیسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کےمطابق اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے، جن میںگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 101 افراد شہید اور 169 زخمی ہوئے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں کیاکثریت خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہاکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں غزہ میں 37551 شہید اور 85911زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہابھی بہت سے زخمی ملبے کے نیچے اور سڑکوںپر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔
ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوںاور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاستنے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظماور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔