سه شنبه 03/دسامبر/2024

اسرائیلی ریاست کے ہاتھوں فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام روکا جائے:حماس

ہفتہ 22-جون-2024

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نے زور دے کر کہا ہے کہ نازی صہیونی دشمن غزہ کی پٹی میں نہتے شہریوں کاوحشیانہ قتل عام کررہا ہے۔ سفاک دشمن بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کے خلاف نئے قتل عامکے جرائم جاری رکھے ہوئے ہے۔

حماس نے عالمی برادری پرزور دیا کہ وہ خاموشی توڑے اور فلسطینیوں کا ہولناک قتل عام بند کرانے لیے اپنیذمہ داریاں ادا کرے۔

بیان میں کہا گیا کہصہیونی دشمن طاقت کے استعمال اور قتل عام کے جنگی جرائم کے ذریعے فلسطینیوں کےحقوق اور آزادی کی تحریک کو دبانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ دشمن جتنا قتل عامکرلے مگر فلسطینی قوم کو ان کے حق خود ارادیت اور اپنے آزاد وطن سے محروم نہیںکرسکتا۔

حماس نے کہا کہ صہیونیمجرم ریاست نو ماہ سے نہتے فلسطینیوں کا بے دریغ قتل کررہی ہے مگر وہ فلسطینی قومکے حوصلے اور عزم کو شکست نہیں دے سکی۔

خیال رہے کہ آج ہفتے کےروز اسرائیلی فوج کی غزہ میں مختلف مقامات پروحشیانہ بربریت کے نتیجے میں 49 شہری شہیددرجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ شہداء اور زخمیوں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

ہفتے کے روز غزہ شہر میںتین الگ الگ مقامات پر اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں تین قتل عام میں 49 شہری شہیداور درجنوں زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی