دوشنبه 02/دسامبر/2024

’حزب اللہ کےخلاف جنگ میں وہ ہتھیار استعمال کریں گے جو کبھی نہیں کیے‘

پیر 24-جون-2024

عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیاہے کہ اسرائیل نے امریکہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ ایسے ہتھیار استعمال کر سکتا ہے جواس نے حزب اللہ کے ساتھ جامع جنگ کی صورت میں پہلے استعمال نہیں کیے تھے۔

عبرانی چینل 12 نے باخبرذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ”اسرائیل نے وائٹ ہاؤس کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میںاس نے کہا ہے کہ وہ ایسے ہتھیار استعمال کرے گا جو اس نے پہلے کبھی لبنان میں حزباللہ کے ساتھ ممکنہ جنگ سے نمٹنے کے لیے استعمال نہیں کیے تھے، تاکہ اسے جلد ازجلد ختم کیا سکے۔

چینل نے پیغام بھیجنےوالے اسرائیلی فریق، اس کے بھیجنے کے وقت یا اس پر امریکی ردعمل کی نوعیت کینشاندہی نہیں کی۔

چینل کے مطابق اپنے پیغاممیں قابض ریاست نے دھمکی دی ہے کہ اگر حزب اللہ اپنے حملوں سے باز نہ آئی تو لبنانمیں فوجی کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ وہلبنان میں جنگ کو ایسے ہتھیاروں  اور اسلحےکے نظام کے استعمال کے بغیر حل نہیں کر سکیں گے جو اس سے پہلے انہوں نے استعمال نہیںکیا تھا۔

8 اکتوبرکے بعد سے جنوبی لبنان میں ایک طرف لبنانی اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ تقریباًروزانہ فائرنگ کا تبادلہ ہوتا ہے اور دوسری طرف غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی فوجنے جارحیت شروع کررکھی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی