شنبه 10/می/2025

اسرائیلی جنگی جرائم

قابض فوج نے جبالیہ کیمپ میں طبی عملے کےپورے خاندان کو شہید کردیا

جمعرات کی شام شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر قابض اسرائیلی کی جانب سے کی گئی بربریت میں ایک ہی خاندان کے سات فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہداء میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ شہید ہونے والے تمام افراد ایک طبی کارکن کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

غزہ میں نسل کشی، شہادتیں 40 ہزار سے تجاوز کرگئیں،92 ہزار زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اور امریکی اور مغربی مدد سے جاری نسل کشی کے نتیجے میں 40000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 92 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ میں فلسطینیوں کی منظم نسل کشی 314 ویں دن میں جاری، مزید قتل عام

قابض صیہونی افواج نے مسلسل 314ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں امریکی اور مغربی ممالک کی مدد سے نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے درجنوں فضائی حملے اور زمینی حملوں میں شہریوں کا قتل عام کیا۔

نابلس میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں دو فلسطینی شہید، چار زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جمعرات کی صبح بلاطہ پناہ گزین میں قابض اسرائیلی فوج کی بربریت میں مزید دو فلسطینی نوجوان شہید اور ایک بچی سمیت کم سے کم چار زخمی ہوچکے ہیں۔

مغربی کنارے میں فلسطینی بچوں کی شہادتوں میں تین گنا اضافہ: یو این

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ "قابض اسرائیلی افواج منظم فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد سات اکتوبر سے پچھلے دس ماہ 39 کے مقابلے میں 115 ہو چکی ہے جو تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔

غزہ میں نسل کشی جاری، شہداء کی تعداد 39 ہزار 965 تک جا پہنچی

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ اکتوبر کی 7 تاریخ کو قابض اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے پٹی میں شہید ہونے والوں کی تعداد 39965 ہو گئی ہے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

غزہ میں غذائی قلت کے نتیجے میں ایک اور بچی دم توڑ گئی

وسطی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی محاصرے اور جنگ کے نتیجے میں غذائی قلت اور علاج کی عدم دستیابی کے باعث ایک بچی شہید ہو گئی جس کے بعد پٹی میں غذائی قلت سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

طوباس میں بم دھماکے کے نتیجے میں چار اسرائیلی فوجی زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی شام اعتراف کیا کہ اس کے چار فوجی شمالی مغربی کنارے میں طوباس پر دھاوے کے دوران اس وقت زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ان گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے تباہ ہو گئی۔

’غزہ میں چھ لاکھ 25 ہزار بچے ایک سال سے تعلیم کے حق سے محروم ہیں‘

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے بتایا ہے کہ غزہ میں 625000 بچے ایک سال سے سکول جانے سے محروم ہیں، جن میں ایجنسی کے سکولوں مں زیر تعلیم تین لاکھ طلباء بھی شامل ہیں۔

غزہ کی رفح کراسنگ بند ہونے سے 100 دنوں میں ایک ہزار فلسطینی بچے شہید

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے گذشتہ 100 دنوں کے دوران رفح سرحدی راہداری کی بندش ایک ہزار سے زائد بیمار اور زخمی بچوں کی شہادت کا سبب بن چکی ہے۔