پنج شنبه 12/دسامبر/2024

قابض فوج نے جبالیہ کیمپ میں طبی عملے کےپورے خاندان کو شہید کردیا

جمعہ 16-اگست-2024

جمعرات کی شام شمالیغزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر قابض اسرائیلی کیجانب سے کی گئی بربریت میں ایک ہی خاندان کے سات فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہداء میںزیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ شہید ہونے والے تمام افراد ایک طبی کارکن کے خاندانسے تعلق رکھتے ہیں۔

 

غزہ میں سول ڈیفنسسروس نے ٹیلی گرام پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہاکہ شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپمیں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پرقابض اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور دیگرزخمی ہوگئے۔

 

اسرائیلی جنگی طیاروںنے جبالیہ کیمپ میں احمد خاندان کے رہائشی اپارٹمنٹ پر بمباری کی جس کے نتیجے میںبچوں سمیت متعدد فلسطینی شہید اور زخمیہوئے۔

 

صحافیوں اور امدادیکارکنوں نے ویڈیو کلپس میں ایک شہید کی لاش دکھائی ہے جو اسرائیلی فوج کی بمباریمیں ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی تھی۔

 

کمال عدوانہسپتال میں ایمبولینس اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں اپنے فرائض سرانجام دینے والےفلسطینی پیرامیڈک عبدالقادر احمد نے بتایا کہ جبالیہ کیمپ میں ایک مکان پر بمباریکی اطلاع ملی تو وہ چونک گئے کیونکہ جس گھر کو نشانہ بنایا گیا وہ اس کے خاندان کاگھر تھا۔ اس میں اس کے والدین اور بہن بھائی شہید ہوگئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی