چهارشنبه 30/آوریل/2025

اجتماعی قتل عام

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت جاری، مزید 54 شہید اور 95 زخمی

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 3 قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 54 فلسطینی شہری شہید اور 95 زخمی ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت میں مزید 81 فلسطینی شہید، 200 زخمی

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 4 قتل عام کیے جن میں مزید 81 فلسطینی شہید اور 198 زخمی ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید صحافیوں کی تعداد 160 ہو گئی

گذشتہ روز غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے دوران صحافی محمد مشمش شہیود ہوگئے جس کے بعد غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہید صحافیوں کی تعداد 160 ہوگئی ہے۔

خان یونس اور نصیرات میں تازہ قتل عام، مزید 53 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے مرکز میں واقع مواصی اور نصیرات کیمپ میں منگل کے روز صیہونی قابض افواج کے ہاتھوں قتل عام میں 53 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غزہ: نصیرات کیمپ میں گھر پر اسرائیلی بمباری میں 11 افراد شہید

غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصیرات کیمپ میں اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے کیے گئے ایک نئے قتل عام میں پیر کی شام 11 شہری شہید ہو گئے۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید،216 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے جن میں 80 فلسطینی شہید اور 216 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو غزہ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

غزہ پر جارحیت، سول ڈیفنس کے شہداء کی تعداد 79 ہو گئی

غزہ کی پٹی میں فلسطینی سول ڈیفنس سروس نےبتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس میں مواصی کے قتل عام میں سول ڈیفنس سروس کے ایک رکن کی شہادت اور تین کے زخمی ہونے کے بعد جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے سول ڈیفنس کارکنوں کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔

غزہ:’انروا‘اسکول پراسرائیلی بمباری میں 15 فلسطینی شہید، 80 زخمی

صیہونی قابض فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ میں ایک اسکول پر بمباری کی جس میں بے گھر ہونے والے 15 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غزہ پر صہیونی جارحیت سے چوبیس گھنٹوں میں 141 شہید، 400 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 4 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 141 فلسطینی شہید اور 400 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں نماز ادا کرتے فلسطینیوں پر بمباری میں 17 فلسطینی شہید

صیہونی قابض فوج نے غزہ کے مغرب میں واقع الشاطی کیمپ میں نمازیوں کا اس وقت قتل عام کیا جب وہ نماز ظہر ادا کر رہے تھے۔