پنج شنبه 12/دسامبر/2024

غزہ:’انروا‘اسکول پراسرائیلی بمباری میں 15 فلسطینی شہید، 80 زخمی

پیر 15-جولائی-2024

صیہونی قابض فوج نے وسطیغزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ میں ایک اسکول پر بمباری کی جس میں بے گھر ہونے والے 15 فلسطینی شہیداور درجنوں زخمی ہوگئے۔

سرکاری میڈیا کے دفتر نےکہاکہ قابض فوج نے نصیرات کیمپ میں واقع ابو عریبان اسکول میں بے گھر ہونے والےافراد کا ہولناک قتل عام کیا، جس میں 15 شہید اور 80 زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہقتل عام ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف قابض فوج کی طرف سے مسلسل دسویں ماہ سے شروع کیگئی نسل کشی کے جرم کا تسلسل ہے۔

 

 

سرکاری میڈیا آفس نے مزیدکہا کہ قابض فوج کی طرف سے کیے جانے والے قتل عام کی یکے بعد دیگرے تجدید ہوتی ہے،کیونکہ یہ قتل عام اس کے بعد ہوا جب قابض فوج نے المواصی میں ہزاروں بے گھر افرادکی رہائش گاہوں پر بمباری کی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہقتل عام صحت کے نظام کی تباہی، ہسپتالوں کی تباہی اورانہیں نذرآتش کرنے اور انہیںسروس سے محروم کرنے جیسے جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔

 

سرکاری میڈیا آفس نےقابض کی جانب سے شہریوں کے خلاف ہولناک قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور نسلکشی کے جرم میں امریکی انتظامیہ کی طرف سے قابض ریاست کی حمایت جاری رکھنے پر اسےبرابر کامجرم قرار دیا۔

انہوں نے اسرائیلی قابض ریاستاور امریکی انتظامیہ کو بے گھر اور عام شہریوں کے خلاف ان قتل عام کے تسلسل کے لیےمکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا۔

مختصر لنک:

کاپی