غزہ میں وزارت صحت نےاعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 3 قتلعام کیے جن کے نتیجے میں 54 فلسطینی شہری شہید اور 95 زخمی ہوگئے۔
شہداء اور زخمیوں میںزیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
وزارت صحت نے اپنیروزانہ کی رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت میں 38848شہید اور 89459 زخمی ہوئے ہیں۔
اس نے کہا کہ ملبے کے نیچےاور سڑکوں پر اب بھی متعدد زخمی اور شہداء موجود ہیں شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیںپہنچ سکتا۔
خیال رہے کہ گذشتہ7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصومشہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچےکا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کےنتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔
ادویات، پانی اورخوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیںاور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائمہے۔