جمعه 15/نوامبر/2024

اجتماعی قتل عام

غزہ:اسرائیلی بمباری سےامداد کے لیے جمع 400 فلسطینی شہید،1300 زخمی

سرکاری میڈیا آفس کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی جارحیت نتیجے میں جنوبی غزہ میں امداد کے منتظر افراد کو نشانہ بناتے ہوئے 400 شہریوں کو شہید اور 1300 کو زخمی کیا گیا ہے۔

یکم رمضان کو غزہ میں اسرائیلی بربریت،70 روزہ دار شہید

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 7 قتل عام کیے، جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 شہید اور 106 زخمی ہوئے۔

غزہ میں فاقوں سے شہید ہونے والوں میں بچے اور بزرگ سب سے زیادہ

قابض اسرائیلی ریاست کی طرف سے جاری وحشیانہ قتل عام اور نسل کشی کی جنگ تقریباً روزانہ کے اعتبار سے بزرگ اور بچے خوراک اور پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہید ہو رہے ہیں۔

اسرائیلی بربریت جاری، غزہ میں مزید85 فلسطینی شہید

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 8 خاندانوں کا قتل عام کیا ہے، جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 85 افراد شہید اور130 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 50 شہریوں کے قتل کی تفصیلات جاری

الجزیرہ نے"اسرائیلی" قابض فوج کے ہاتھوں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غزہ شہرمیں 50 شہریوں کو شہید کرنے کے بارے میں نئی تفصیلات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ نہتے بزرگ فلسطینی شخص کی شناخت سامنے آئی ہے۔ قابض فوجیوں نے گذشتہ نومبرمیں غزہ شہر کے مغرب میں ایک مکان پر حملہ کرنے کے دوران قتل کر دیا تھا۔

غزہ: الشفا ہسپتال میں فاقے کا شکارتین بچے دم توڑ گئے

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے جمعہ کی شام اعلان کیا کہ الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں تین فلسطینی بچے غذائی قلت اور پانی کی کمی کے نتیجے میں شہید ہوئے۔

غزہ پر اسرائیلی فوجی جارحیت سے مزید قتل عام میں 82 شہادتیں

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 10 قتل عام کیے ہیں، جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 افراد شہید اور 122 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں امریکہ ملوث ہے: سینڈرز

امریکی ٹی وی CNN نے امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کے حوالے سے کہا ہے غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں امریکہ شریک ہے۔

غزہ میں ایئر ڈراپ "پروپیگنڈا ڈسپلے آپریشن” میں 5 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں سرکاری انفارمیشن آفس نے کہا ہے کہ "پٹی کی فضائی حدود میں ہونے والے بے ترتیب ہوائی جہاز کےایئر ڈراپ آپریشن کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوئے ہیں۔ یہ سامان بلندی سے شہریوں پر گرایا گیا جس کے نتیجے میں پانچ شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ سے چرائی درجنوں لاشیں واپس کردیں

اسرائیل نے حالیہ مہینوں کے دوران غزہ میں مختلف مقامات پر موجود قربرستانوں سے نکالی گئی 47 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کو واپس کر دی ہیں۔ یہ حالیہ پانچ مہینوں کی جنگ کے دوران دوسرا واقعہ ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کی قبریں اکھاڑ کر لاشیں واپس غزہ بھیجی گئی ہیں۔