سه شنبه 03/دسامبر/2024

امریکی مدد سے غزہ میں اجتماعی نسل کشی 369 رویں روز میں جاری

بدھ 9-اکتوبر-2024

غاصب صیہونی فوج نےامریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاریرکھی ہوئی ہے۔ آج نو اکتوبربدھ کے روز فلسطینیوںکی نسل کشی کا مسلسل 369واں روز ہے۔

 

قابض فوج نے آج صبح سے غزہ میں جنگی طیاروں اورتوپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئےہیں۔

 

ہمارے نامہنگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج بدھ کے روز غزہ کی پٹیکے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، گھروں، بےگھر افراد کے اجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہید اور زخمیہوئے۔

 

فلسطینیوں کیمنظم نسل کشی ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب غزہ کی پٹی کی 95 فی صد آبادی بے گھر ہے۔

 

قابض افواج نے سات مئی سے رفح کے بڑے محلوں اور غزہ کے متعددعلاقوں پر فضائی اور توپ خانے کی بمباری اور ہولناک قتل عام کے درمیان زمینی حملےجاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

ہمارے نامہ نگار نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے جبالیہ اور بیت لاہیہ میں دراندازی کا سلسلہ پانچویںروز بھی جاری رکھا، جبالیہ کیمپ کا محاصرہ جاری ہےاور درجنوں فضائی حملوں کے ساتھوہاں پر توپ خانے سے گولہ باری کی گئی ہے۔

 

میڈیا ذرائع نےتصدیق کی ہے کہ قابض فوج نے جبالیہ کیمپ کا کئی اطراف سے محاصرہ کر رکھا ہے اور اسرائیلیفوج کی گاڑیاں نسل کشی کی جنگ کےدوران اب تیسری بار قتل وغارت گری کے لیے پیش قدمیکررہی ہیں۔

 

قابض اسرائیل نےگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف تین قتل عام کیے جن میں 45 فلسطینی شہید اور 130زخمی ہوئے۔

 

وزارت صحت نے کہاکہ متعدد شہید اور زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اورشہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

 

وزارت صحت نے بتایاکہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 42010 فلسطینی شہید اور 79720 زخمی ہوئے ہیں۔

 

سول ڈیفنس نےجبالیہ میں الفاخورہ سکول کے سامنے شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو شہریشہید اور متعدد زخمی ہوئے جنہیں کمال عدوال ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 

آج صبح قابض فوجنے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مغرب میں سول ڈیفنس ہیڈ کوارٹرکے عقب میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمیہوگئے۔

 

غزہ کے مشرق میںواقع شجاعیہ محلے میں بسطات مارکیٹ کے ساتھ واقع خاندان کے رہائشی اپارٹمنٹ کواسرائیلی جنگی طیارے نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فرحات خاندان کے نو شہری شہیدہوگئے۔

 

پیرامیڈیکس نےغزہ کی پٹی کے وسطی علاقے میں واقع النصیرات کیمپ میں الجمل خاندان کے ایک گھر پرقابض فوج کے طیاروں کی بمباری میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

 

وسطی غزہ کی پٹیمیں نصیرات کیمپ کے شمال مغرب میں بے گھر افراد کی خیمہ بستی پر قابض فوج کی بمباری میں تین شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

 

غزہ شہر کے مختلفمحلوں میں اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

 

البریج کیمپ میںالخالدی خاندان کے ایک گھر کے ملبے تلے سے ایک بچے سمیت چار شہداء کی لاشیں نکال لیگئیں۔

 

ایک خطرناک پیشرفت میں قابض اسرائیلی فوج کو گذشتہ شام غزہ کے شمال میں بیت لاہیہ پراجیکٹ میںواقع کمال عدوان ہسپتال کو مکمل طور پر خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

کمال عدوانہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ نے بتایا کہ انہیں اسرائیلی فورسز کی طرفسے کال موصول ہوئی اور انہوں نے انہیں 24 گھنٹوں کے اندر مریضوں اور طبی عملے کوہسپتال خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی