فلسطینی وزارتصحت نے بتایا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے غزہ میں درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزیدقتل عام کیا جس کے نتیجے میں 56فلسطینی شہید اور 278معصوم بچے اورخواتین شہید ہوگئے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحتنے منگل کے روز اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہغزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں ان قتل عام کے نتیجے میں56 شہداء اور 278 زخمیوں کو لایا گیا۔
وزارت صحت نے بتایا کہ قابض فوج نے گذشتہ چوبیسگھنٹوں میں نہتے فلسطینیوں کی پناہ گاہوں پر 8 اجتماعی قتلعام کیے۔
وزارت صحت نے بتایاکہ سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کیتعداد بڑھ کر 41965 ہو گئی ہے اس کے علاوہ 97590 افراد مختلف زخمی ہیں۔
وزارت صحت نےبتایا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد شہید اور زخمی موجود ہیں۔ ایمبولینساور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
وزارت صحت نے غزہکی جنگ میں شہید اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ متعلقہلنک کے ذریعے رجسٹریشن کر کے اپنا ڈیٹا مکمل کریں تاکہ تمام ڈیٹا وزارت صحت کے ریکارڈکے ذریعے مکمل کیا جا سکے۔