قابض اسرائیلی فوجنے لگاتار 16ویں روز بھی لبنان پر اپنی خونریز جنگ کو جاری رکھی ہوئی ہے۔ اسجارحانہ کارروائی میں بیروت کے جنوبی علاقےالضاحیہ پرتازہ بمباری کی گئی ہے۔ لبنان میں حزب اللہ کے مجاھدین اور قابض فوج کےدرمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
منگل کی صبح اور گذشتہ رات لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبیعلاقے الضاحیہ اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔
المنار ٹی ویچینل کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے بلیدہ قصبے کو نشانہبناتے ہوئے متعدد مقامات پر بم گرائے۔
ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹیونٹ نے کہا کہ آٹھ اکتوبر 2023ء سے لبنان میں قابض فوج کی جارحیت کے نتیجے میںشہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2036 ہو گئی ہے اور 9653 زخمی ہوگئے ہیں۔
کل شام اسرائیلی حملوںمیں مشرقی لبنان کے شہر بیقاع میں ہرمل کیپہاڑیوں اور بلاط، خیام، عیتا الشعب، یاطر اور جنوبی لبنان کے قصبوں مجدل سلام کونشانہ بنایا۔
لبنانی میڈیا نےاطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملے میں صور شہر میں ایک رہائشی ٹاور کی بالائی منزلوںکو نشانہ بنایا گیا۔
قابض طیاروں نے بیروتکے جنوبی مضافاتی علاقے اور بیروت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آس پاس کے علاقوں پربمباری کی۔
حزب اللہ کے تل ابیب پر میزائل حملے
دوسری جانب حزباللہ نے اعلان کیا ہےکہ اسلامی مزاحمت نے تل ابیب کے مضافات میں اسرائیلی ملٹریانٹیلی جنس یونٹ (8200) کے "گلیلوٹ” اڈے پر متعدد میزائل داغے۔
حزب اللہ نے ایکبیان میں کہا کہ "اسلامی مزاحمت لبنان اور اس کے مظلوم عوام کے دفاع کے لیے تیاررہے گی اور دشمن کو اس کے غرور اور جارحیت سے روکنے کے لیے اپنا فرض ادا کرنے میںدیر نہیں کرے گی”۔
منگل کی صبح کےوقت حزب اللہ کے "اسلامی مزاحمت” کے مجاھدین نے میزائلوں سے "شلومی”اور "حنیتا” بستیوں اور "المرج” کے آس پاس کے علاقوں میں قابضافواج کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔