جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان کے محاذ جنگ پر لڑائی کے دوران 10 اسرائیلی فوجی زخمی

جمعرات 31-اکتوبر-2024

قابض اسرائیلی فوجنے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں اس کے 10اہلکار اور فوجی زخمی ہوئے۔

 

 

منگل کو قابض فوجنے اعلان کیا تھا کہ لبنان اور غزہ کی پٹی میں ہونے والی لڑائیوں میں اس کے 12افسران اور فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

 

قابض فوج نے گذشتہروز اپنے ایک فوجی کی ہلاکت کا اعلان بھی کیا تھا، جو کہ جنوبی لبنان میں گھسنے کیکوششوں کے دوران اسلامی مزاحمت "حزب اللہ” کی فائرنگ سے مارا گیا۔

 

 

لبنان میں اسلامیمزاحمت حزب اللہ قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ شدید لڑائیاں لڑ رہی ہے۔ حزب اللہ کےمجاھدین  لبنان کے جنوبی قصبوں میں گھسنےوالی قابض فوج کے ساتھ پوری قوت سے لڑ رہی ہے۔

 

 

قبل ازیں قابض اسرائیلی فوجی ریڈیو نے رپورٹ کیا تھاکہ رواں ماہ کے دوران 80 اسرائیلی ہلاک ہوئے، جن میں 64 فوجی اور پولیس اہلکارشامل ہیں، جن میں 33 افسران اور سپاہی شامل ہیں۔ جنوبی لبنان میں 19، غزہ کی پٹی 16فوجی ہلاک ہوئے۔ اس اعتبار سے اکتوبر کو اسرائیلی فوج کے لیے ’سیاہ ترین‘مہینہقرار دیا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی