دوشنبه 02/دسامبر/2024

لبنان پراسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت،  مزید کئی شہری شہید اور زخمی

بدھ 13-نومبر-2024

بیروت – مرکزاطلاعات فلسطین

آج بدھ کے روز قابض اسرائیلی فوج نے لبنان کے کئی علاقوں پر پرتشدد حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔ دوسری جانب حزب اللہ نے جواب میں مزید میزائل داغے اور شمالی مقبوضہ فلسطین کی طرف ڈرون  سے حملہ کیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے الجلیل میں میزائلوں کو روکا ہے۔

بیروت کے مغرب میں کوہ لبنان گورنری میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں میں کے نتیجے میں  آٹھ افراد شہید اور متعدد  زخمی ہوئے۔ نشانہ بننے والی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔

لبنانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں حارہ حریک، بیر العبد، اللیلکی اور غبیری کے علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملوں کا سلسلہ بھی شروع کیا۔

خبر رساں ادارےنے مزید کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے حارہ حریک میں دار الحوارہ میڈیکل سنٹر اور جنوبی لبنان کے قصبوں مجدال زون اور زیبقین کو متعدد حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔

 اسرائیلی جنگی طیاروں نے دوحہ عرمون کے علاقے میں ایک عمارت میں رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔

لبنان کی وزارت صحت نے بدھ کے روز کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں پر قابض اسرائیلی فوج کے چھاپوں کے نتیجے میں چار بچوں سمیت 32 افراد شہید اور 51 زخمی ہوئے۔

اسی تناظر میں قابض فوج نے بدھ کے روز لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں دو علاقوں کے رہائشیوں کو خبردار کیا کہ وہ صبح کے وقت ان دونوں علاقوں کو خالی کردیں کیوں کہ وہاں بمباری ہونے والی ہے۔

دریں اثنا حزب اللہ نے کہا کہ اس نے صعصہ بستی میں قابض فوج کے ایک اجتماع کو میزائلو سے نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے زور دیا کہ اس نے دو اسرائیلی ڈرونز کو مار گرایا۔ ان میں ایک "ہرمیس 900” ماڈل کا ڈرون تھا اور دوسرا "ہرمیس 450” ماڈل کا ڈرون تھا۔

دوسری جانب راس ناقورہ اور شمالی مقبوضہ فلسطین کے قصبوں میں سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دی گئیں۔ اسرائیلی چینل 12 نے کہا کہ ایک میزائل مغربی الجلیل کے علاقے معالوت ترشیحہ میں ایک گھر پر گرا۔

مختصر لنک:

کاپی