سه شنبه 03/دسامبر/2024

شمالی لبنان کے شہرعکار پر اسرائیلی حملے میں آٹھ شہری شہید، حزب اللہ کے میزائل حملے

منگل 12-نومبر-2024

بیروت – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف شہروں اور قصبوں پر بمباری کے بعد شمالی لبنان کے علاقے عکار کے ایک قصبے پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم آٹھ عام شہری شہید ہو گئے۔

ایک سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی عمارت میں جنوبی لبنان سے ایک بے گھر خاندان آباد تھا۔ نشانہ بننے والا شخص حزب اللہ کا رکن تھا۔

لبنانی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "عین یعقوب عکار پر اسرائیلی دشمن کے حملے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر آٹھ شہری شہید اور چودہ دیگر زخمی ہوئے”۔

قومی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بعلبک کے مغرب میں واقع قصبہ شمستر کے مضافات میں حملہ کیا۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے نبطیہ  کے قصبے رومین  پر فضائی حملہ کیا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے عکا اور حیفا کے شہروں اور مغربی الجلیل کے بڑے علاقوں پر بڑے میزائل حملے کیے، جب کہ اسرائیلی اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان نے جنوبی لبنان کے علاقے میں جنگ کو جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے کا مطالبہ کیا۔

قابض فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے لبنان سے الجلیل اور حیفا خلیج کی طرف 90 میزائل داغنے کی نشاندہی کی ہے اور کہا کہ اس نے ان میں سے کچھ کو روک دیا۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ حیفا جزیرے کو نشانہ بنانے والے آخری میزائل حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جب کہ اسرائیلی ایمبولینس کا کہنا ہے کہ اس کے عملے نے 3 افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی ہے۔ اس کے علاوہ انکشاف ہوا ہے کہ شمالی اسرائیل کے حیفہ بے میں کریات عطا کی بستی میں ایک مکان کو شدید مادی نقصان پہنچا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی