چهارشنبه 04/دسامبر/2024

القسام بریگیڈز کا بیت لاہیہ میں اسرائیلی فوج پر مہلک حملہ

اتوار 10-نومبر-2024

اسلامی تحریکمزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اتوار کو بتایا کہ اس کے مجاھدین نے صفر کے فاصلے سے 15فوجیوں پر مشتمل اسرائیلی پیدل فوج پر حملہ کرکے اسے ہلاک اور زخمی کردیا۔

 

القسام نے بتایاکہ اس نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ کے شمال میں واقع شیما کے علاقے کے مغربمیں ایک اسرائیلی فٹ فورس کو اینٹی پرسنل آر پی جی شیل اور پھر ہلکے ہتھیاروں اوردستی بموں سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

 

القسام نے شمال میںجبالیہ کیمپ کے وسط میں واقع شہید عماد عقیل مسجد کے قریب "الیاسین 105″اور "ٹنڈوم” گولوں سے دو فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

 

القسام نے کہا کہاس نے بیت لاہیا کے مغرب میں البرکہ کے علاقے میں ایک اسرائیلی فٹ فورس کے ارکانکو ان کے ساتھ جھڑپ کے بعد ہلاک اور زخمی کر دیا۔

 

القسام نے مزیدکہا کہ اس نے شہید ابو علی مصطفیٰ بریگیڈز کے ساتھ مل کر نیٹزارم کے محور میں دشمنکی افواج پر بھاری صلاحیت کے مارٹر گولوں سے بمباری کی۔

 

اسلامی جہادموومنٹ کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے کہا کہ انہوں نے النصر صلاح الدین بریگیڈز کےساتھ مل کر جبالیہ کیمپ کے مشرق میں قابض افواج کے ایک کمانڈ سینٹر پر بمباری کی۔

مختصر لنک:

کاپی