پنج شنبه 12/دسامبر/2024

قابض اسرائیلی کا 5,331 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف

بدھ 13-نومبر-2024

مقبوضہ بیت المقدس ت – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوج نے انکشاف کیا ہے کہ تمام محاذوں پر جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک 5 ہزار 331 افسراور فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 779 شدید زخمی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ اور لبنان کی لڑائیوں میں 261 فوجی زخمی ہونے کے بعد زیر علاج ہیں جن میں سے 23 کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 56 فوجی ہلاک اور 1152 دیگر فوجی فرینڈلی فائر یا آپریشنل واقعات کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔

عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے پانچ  اکتوبر کو جبالیہ حملے کے آغاز کے بعد سے غزہ میں 24 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

مبصرین کا خیال ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے اعلان کردہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد غلط ہے، جو کہ بلیک آؤٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

گذشتہ 23 ستمبر سے قابض افواج نے سات اکتوبر 2023 سے غزہ میں ہونے والی نسل کشی کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، جس میں لبنان کے بیشتر علاقوں بشمول دارالحکومت بیروت کو بے مثال تشدد اور شدت کے فضائی حملوں میں شامل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی