جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی بربریت، مغربی کنارے میں مزید تین فلسطینی شہید سپرد خاک

بدھ 10-اگست-2022

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلیفوج نے ایک گھر پر چھاپے کے دوران سینئر فلسطینی مزاحمت کار سمیت تین افراد کو شہیدکر دیا۔

فلسطینی محکمہ صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہقابض فوج نے نابلس میں دو فلسطینی مزاحمت کاروں ابراہیم نابلسی اور اسلام صبوح کوگولیاں مار کر شہید کیا۔

ادھراسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ "ابراہیم النابلسیاور اس کے ساتھ موجود ایک اور مزاحمت کار کو جان سے مار دیا گیا ہے۔”

ابراہیم النابلسی مغربی کنارے میں تحریک الفتح کی مسلح ونگ شہدائےالاقصیٰ بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔ ان کے گھر پر کارروائی کے دوران علاقے میں جھڑپوں کاسلسلہ شروع ہوگیا جس کے دوران ایک فلسطینی شہید جبکہ 40 افراد زخمی ہوگئے۔ اسیاپریشن میں قابض فوج نے ایک 16 سالہ لڑکے حسین جمال طہ کو گولیاں مار کر شہید کیا۔

تینوں شہدا کے جسد خاکینابلس کے رفیدیا اسپتال منتقل کیے گئے جہاں انہیں منگل کی شام سپرد خاک کردیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی