پنج شنبه 28/نوامبر/2024

نابلس میں قابض فوج کے چھاپوں کے دوران مسلح جھڑپیں، متعدد افراد زخمی

جمعرات 8-اگست-2024

شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس شہر کے مشرق میں واقع بلاطہ اور عسکر الجدید کیمپوں پر قابض فوج کے  بدھ کے روز دھاوے کے دوران تین شہری زخمی ہو گئے۔

 

مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے القدس اسٹریٹ کے راستے نابلس کے مشرقی علاقے پر دھاوابولا اور بلاطہ کیمپ اور اس کے مضافات میں گھروں میں گھس کر تلاشی لی۔

 

اس دوران مزاحمتیکارکنوں کا قابض فوج سے آمنا سامنا ہوا۔ اولو العزم مسجد کے قریب اور حششاشین محلےمیں مسلح جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران قابض فوج نے ڈرونز کا استعمال کیا اور شہریوں پر فائرنگ کی۔ جھڑپوںکے دوران دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے کی بھی اطلاعات آئیں۔

 

قابض فوج عسکر الجدیدکیمپ کی طرف پلٹی۔ وہاں بھی اسرائیلی قابض فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپیںہوئیں۔

 

ایمبولینس کےعملے نے گولیوں سے زخمی ایک نوجوان اور دو بچوں کو ہسپتال منتقل کیا ہے۔ دونوں بچوںکی ٹانگوں میں گولیاں ماری گئی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی