سه شنبه 03/دسامبر/2024

جنین میں قابض فوج کی فائرنگ سے معمر فلسطینی شہید

ہفتہ 31-اگست-2024

جمعہ کی شام مغربیکنارے کے شہر جنین میں قابض اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک بزرگ فلسطینیشہید ہوگیا۔

 

فلسطینی ہلال احمرسوسائٹی نے کہا ہے کہ اس کے عملے نے "جنین کے مشرقی محلے کے علاقے میں ایک شہیدکا جسد خاکی ہسپتال منتقل کیا”۔

 

بدھ کی صبح قابض افواجنے ایک فوجی آپریشن شروع کیا جسے 2002 میں آپریشن ڈیفنس شیلڈ کے بعد سب سے بڑیکارروائی قرار دیا گیا تھا۔ اس کارروائی میں قابض فوج نے شمالی مغربی کنارے کے جنین،طولکرم اور طوباس شہروں میں مزاحمتی کارکنوں کو نشانہ بنایا۔ قابض فوج کی دہشتگردی میں کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے جب کہ درجنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

 

فلسطینی مزاحمتیفورسز میں میں شہید عزالدین القسام بریگیڈز، اسلامی جہاد کے القدس بریگیڈز اوردیگر بریگیڈز مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

قابض فوج کی جارحیتکے نتیجے میں جمعہ کی شام تک 21 فلسطینیوں کی شہادت ہوئی، جن میں جنین شہر میں 12،طولکرم میں 5 اور طوباس میں 4 فلسطینی شامل ہیں۔ان شہادتوں کے بعد مغربی کنارے میںگذشتہ سات اکتوبر سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 673 ہو گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی