سه شنبه 03/دسامبر/2024

لبنان: شہداء الاقصیٰ کے کمانڈر خلیل المقدح اسرائیلی بمباری میں شہید

بدھ 21-اگست-2024

آج بدھ کو قابض اسرائیلی فوج نےجنوبی لبنان کے شہرصیدا میں ایک گاڑی  پرکیے گئے بزدلانہ فضائی حملے میں شہداء الاقصیٰ بریگیڈ کے کمانڈر اور تحریک فتح کےرہ نما خلیل مقدوح شہید ہوگئے۔

 

 

طبی ذرائع نے بتایا کہ لبنان میںتحریک فتح کے سربراہ منیر المقدح کے بھائی خلیل المقدح سمیت تین فلسطینی صیدا میںایک گاڑی پر اسرائیلی بمباری میں جام شہادت نوش کرگئے۔

 

شہداء لاقصیٰ بریگیڈز کے رہنمامنیر المقدح نے کہاکہ "صیدا شہر میں ہدف تحریک فتح کے بریگیڈیئر جنرل خلیلالمقدح تھے جو شہداء الاقصیٰ بریگیڈز میں کام کرتے تھے۔

 

 

منگل کی شام لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ جنوبیلبنان کے قصبے ضہیرہ پر قابض اسرائیلی دشمن کے طیاروں کی بمباری میں پانچ شہری شہیداور دو زخمی ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی