پنج شنبه 12/دسامبر/2024

بیت المقدس میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی نوجوان شہید

بدھ 14-اگست-2024

مقبوضہ بیتالمقدس کے مشرق میں واقع قصبے عناتا میں قابض اسرائیلی فوج نے ایک نوجوان کو گولیمار کر شہید کردیا۔

 

یروشلم گورنری کےانفارمیشن آفس نے ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ شادی وسام شیحہ نامی لڑکے کو عناتا قصبے میں قابض اسرائیلی فوج نےگولیاں ماریں۔ نوجوان اس جگہ کار واش کا مالک تھا۔

 

مقامی ذرائع نے بتایاکہ بیت المقدس کے مشرق میں شہریوں کی زمینوں پر تعمیر ہونے والی "پِسگات زیف”کالونی کے اندر سے قابض فوج کے سنائپرز نے دیوار فاصل کے پیچھے سے قابض فوجیوں پرپتھراؤ کرنے کے بہانے نوجوان شیحہ پر گولیاں برسائیں۔

 

مقبوضہ بیتالمقدس میں شوافات پناہ گزین کیمپ اور وادی الجوز محلے میں آج شام اسرائیلی قابضفوج کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

 

عینی شاہدین نےبتایا کہ قابض فوج کی بڑی تعداد نے بیت المقدس کے شمال میں واقع شعفاط کیمپ پردھاوا بولا اور شہریوں کی گاڑیوں، دکانوں اور گھروں پر سٹن گرینیڈ اور زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

 

قابض پولیس نے بیتالمقدس کے وسط میں واقع وادی الجوز محلے پر بھی دھاوا بولا اور متعدد شہریوں پرحملہ کیا، جس کے بعد علاقے میں تصادم کی اطلاعات ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعنہیں ملی۔

مختصر لنک:

کاپی