قابض اسرائیلی فوج نے عید کے روز فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈائون مہم جاری رکھی جس کے نتیجے میں غرب اردن سے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایک مقامی فلسطینی رہ نما اور حرم قدسی کے ڈائریکٹر الشیخ حفظی ابو اسنینہ نے بتایا کہ قابض فوج نےپرانے بیت المقدس میں تلاشی کےدوران محمد الجعبری اور شادی سدر نامی نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
ادھر بیت لحم کے جنوب میں خضر قصبے میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران 26 سالہ عقبپہ یحییٰ موسیی نامی ایک فلسطینی کو حراست میں لے لیا۔