سه شنبه 03/دسامبر/2024

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، تصادم اور جھڑپیں

بدھ 21-اگست-2024

 

قابض اسرائیلی فوج نے مغربیکنارے کے مختلف علاقوں میں گذشتہ رات اور بدھ کی صبح چھاپوں اور گرفتاریوں کی مہمشروع کی جس میں کئی محاذوں پر تصادم اور جھڑپیں ہوئی ہیں۔

 

نابلس میں قابض فوج نے بلاطہ مہاجرکیمپ اور نابلس کے پرانے شہر پر شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں کے درمیاندھاوا بول دیا۔

 

فلسطینی ہلال احمر کے مطابقتصادم شروع ہوا جس میں قابض فوج نے ایک نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا۔

 

غاصب قابض فوج کے ساتھ تصادم کےدوران پرانے نابلس شہر میں مسلح جھڑپیں ہوئیں اور اس کے نتیجے میں متعدد فلسطینیزخمی ہوئے۔

 

القدس بریگیڈ کے نابلس یونٹ  نے اعلان کیا کہ انہوں نے پرانے شہر کے محاذوںپر حملہ کرنے والی قابض فوج پر جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد قابض فوجیزخمی ہوگئے۔

 

قلقیلیہ میں قابض فوج نے  شہر کے مشرق میں واقع گاؤں باقہالحطب میں ایک خاتون کے گھر پر دھاوا بول کر گرفتار کر لیا۔

 

جنین میں قابض فوج نے فوجی گاڑیوںکے ساتھ دھاوا بول کر بیت قاد اور فقوعہ کے علاقوں پر حملہ کیا اور دونوں دیہاتوںکے داخلی راستوں اور ان کی طرف جانے والی گلیوں تلاشی کےد وران قیدی علی السیبنیکے گھر پر دھاوا بول دیا۔

 

جنین کے علاقے البادیہ میںمزاحمتی کارکنوں نے قابض فوج کا مقابلہ کیا اور انہیں دھماکہ خیز ڈیوائس سے نشانہبنایا۔

 

طولکرم میں قابض فوج نے نوجوانصالح بسام ابو شیخہ کوشہرکے نواحی علاقے شویکا میں اس کے گھر پر چھاپہ مارنے کےبعد گرفتار کر لیا۔

 

قابض فوج نے طارق محمد فتحی بدیرکو شہر کے جنوب میں طیبہ کمرشل کراسنگ سے گرفتار کیا۔

 

قابض فوج نے طولکرم کے شمال میں واقع قصبے عتیل میں فلسطینیوںکے گھروں پر چھاپےمارے۔

مختصر لنک:

کاپی